صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یمن اور لبنان سے میزائل داغے جانے کے بعد العربہ اور بحر المیت علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
شیئرینگ :
میڈیا ذرائع نے یمن اور لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر میزائلی حملوں کی خبر دی ہے
صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یمن اور لبنان سے میزائل داغے جانے کے بعد العربہ اور بحر المیت علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
اس رپورٹ کے مطابق خطرے کے سائرن کی آوازیں النقب کے جنوب میں واقع روتم اور اورون نامی صنعتی علاقوں میں بھی سنی گئی ہیں۔
بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ایک بیلسٹک میزائل یمن سے جنوبی مقبوضہ فلسطین پرداغا گیا ہے ۔
رپورٹوں کے مطابق العمارنی، عین حصبہ، اوفوت، نئووت ہاکیکر اور عین تمار میں بھی خطرے کے سائرن بج اٹھے ۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ریڈیو نے بھی رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے وسیع میزائلی حملہ ہوا اور کریات شمونہ، مغربی الجلیل، حیفا اور عکا میں خطرے کے سائرن کی آوازین سنی گئی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...