>> حزب اللہ اور حماس کو ختم کرنا اسرائیلی فوج کی طاقت میں نہیں ہے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2024 17 November گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 657742

حزب اللہ اور حماس کو ختم کرنا اسرائیلی فوج کی طاقت میں نہیں ہے

تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد صہیونی مبصرین حزب اللہ اور حماس کے خلاف صہیونی فوج کے حملوں کو ناکام قرار دے رہے ہیں۔
حزب اللہ اور حماس کو ختم کرنا اسرائیلی فوج کی طاقت میں نہیں ہے
صہیونی فوج کے سابق اعلی افسر نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کو ختم کرنا اسرائیلی فوج کی طاقت میں نہیں ہے۔ یہ جنگ ہمیں نابود کردے گی۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد صہیونی مبصرین حزب اللہ اور حماس کے خلاف صہیونی فوج کے حملوں کو ناکام قرار دے رہے ہیں۔

سابق صہیونی فوجی افسر اسحاق بریک نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے حزب اللہ اور حماس پر کاری وار کی ہے تاہم ان تنظیموں کی نابودی کے ہدف سے اب بھی بہت دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ایک سال تک مسلسل اور شدید حملوں کے باوجود حماس کو ختم نہیں کرسکی ہے۔ اسی طرح لبنان میں بھی کئی کلومیٹر تک لبنانی سرحد میں داخل ہوگئی لیکن مزید پیشرفت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہر روز سینکڑوں میزائل فائر کررہی ہے اور یہ جنگ ہمیں نابود کرکے رکھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہی ہے اور ہمارے فوجی اس جنگ کو جاری رکھنے اور اس میں شرکت سے گریز کررہے ہیں۔

سابق صہیونی افسر نے مزید کہا کہ گیلانت کی جگہ ایک ناتجربہ کار شخص کو وزیرجنگ بنایا گیا ہے۔ اس وقت عملی طور پر نتن یاہو خود وزیر جنگ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcay0niu49nm01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ