تاریخ شائع کریں2024 12 December گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 660532

غزہ میں صحافتی شعبے سے وابستہ شہداء کی تعداد 193 ہو گئی

غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا آفس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانا غاصب صیہونیوں کا ایک وحشیانہ فعل اور منصوبہ بند جرم ہے۔
غزہ میں صحافتی شعبے سے وابستہ شہداء کی تعداد 193 ہو گئی
غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے دفتر نے بدھ کی شب اعلان کیا ہے کہ غزہ میں صحافتی شعبے سے وابستہ شہداء کی تعداد 193 ہو گئی ہے۔

اس دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوت الاقصی ریڈیو کی اناؤنسر اور رپورٹر ایمان حاتم االشنطی کو شہید کر دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس شہید خاتون صحافی کو اسرائیلی فوج نے شیخ رضوان محلے میں واقع ان کے رہائشی اپارٹمنٹ پر حملے کے بعد شہید کر دیا۔

غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا آفس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانا غاصب صیہونیوں کا ایک وحشیانہ فعل اور منصوبہ بند جرم ہے۔

اس بیان میں ان تمام جرائم کی ذمہ دار اسرائیل کی غاصب حکومت، امریکی حکومت اور برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے اس کی حامی حکومتوں کو قرار دیا گيا ہے۔

دفتر نے بین الاقوامی برادری، بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ  صحافیوں کے خلاف جرائم کو روک نے اور ان کارروائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے لیے موثر دباؤ ڈالیں۔
https://taghribnews.com/vdcbfgb05rhb0sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ