تاریخ شائع کریں2024 12 December گھنٹہ 22:06
خبر کا کوڈ : 660555

تہران میں "بانوان بہشت" خواتین کانفرنس کا انعقاد

یہ کانفرنس ثقافتی میدان میں سرگرم خواتین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنسوں کے سلسلے کا آغاز ہے، جس کا انعقاد دعبل خزاعی فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت زہرا (س) کی شہادت سے ولادت تک کے ایام میں کیا جاتا ہے
تہران میں "بانوان بہشت" خواتین کانفرنس کا انعقاد
تہران میں ثقافتی شعبوں میں سرگرم خواتین کی کانفرنس "بانوان بہشت" کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب نیوز(تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ملک بھر کے ثقافتی شعبوں میں فعال خواتین کی انجمنوں کے اعزاز میں "بانوان بہشت" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کانفرنس ثقافتی میدان میں سرگرم خواتین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنسوں کے سلسلے کا آغاز ہے، جس کا انعقاد دعبل خزاعی فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت زہرا (س) کی شہادت سے ولادت تک کے ایام میں کیا جاتا ہے۔ 

اس کانفرنس سے دینی انجمنوں کے سربراہ حجت الاسلام مجید باباخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم نے حضرت صدیقہ طاہرہ (س) سے سیکھا ہے کہ جب معاشرے کے امام کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں تو پھر وہاں خواتین کا کردار شروع ہو جاتا ہے اور ہم نے حضرت زینب کبری (س) سے بھی یہی سیکھا ہے کہ جب امامت مقتل گاہ کو چلی جاتی ہے تو وہاں پھر خواتین کا میدان شروع ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے آغاز سے ہی مزاحمت کی راہ میں خواتین کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔

حجت الاسلام مجید بابا خانی نے مزید کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں خواتین کا کردار پہلے کی نسبت زیادہ نمایاں ہے، جس کا اندازہ ان کی سماجی سرگرمیوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، آج خواتین گھرانے کی تعلیم و تربیت سے لے معاشرے کی اجتماعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgnz93nak93n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ