شامی عبوری وزارت اطلاعات کے حکام کی ترکی اور قطر کے اعلی حکام سے ملاقات
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم کالین اور قطر کے قومی سلامتی کے سربراہ خلفان الکعبی دمشق میں دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی اور شام کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم محمد البشیر سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے
شیئرینگ :
دہشت گرد تنظیم تحریر الشام سے وابستہ شامی عبوری حکومت کی وزارت اطلاعات کے حکام نے ترکی اور قطر کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
تقریب نیوز(تنا): المیادین ٹی وی نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم تحریر الشام سے وابستہ عبوری حکومت کی وزارت اطلاعات کے حکام نے ترکی اور قطر کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شامی وزارت اطلاعات کے حکام نے ترکی کے وزیر خارجہ اور قومی انٹیلی جنس کے سربراہ کے ساتھ ساتھ قطر کی قومی سلامتی کے سربراہ نے دمشق کا دورہ کیا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم کالین اور قطر کے قومی سلامتی کے سربراہ خلفان الکعبی دمشق میں دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی اور شام کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم محمد البشیر سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔
عبوری حکومت کی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ ترک اور قطری وفد کے ساتھ ملاقات کا مقصد شامی حزب اختلاف کے گروہوں کے درمیان داخلی سیاسی مفاہمت کو فروغ دینا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...