تاریخ شائع کریں2024 12 December گھنٹہ 22:17
خبر کا کوڈ : 660559

صہیونی حکومت عربوں کی بے حسی کے سائے میں جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے

انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی دشمن فلسطینی قوم کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر جرائم اور قتل عام کا ارتکاب کررہا ہے، کہا کہ کمال عدوان اسپتال پر قابض فوج کا حملہ فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کو ظاہر کرتا ہے۔
صہیونی حکومت عربوں کی بے حسی کے سائے میں جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے
یمن کی انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں پناہ گزینوں کے حالات انتہائی ابتر ہیں اور صیہونی حکومت غزہ کے شمالی علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔

انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی دشمن فلسطینی قوم کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر جرائم اور قتل عام کا ارتکاب کررہا ہے، کہا کہ کمال عدوان اسپتال پر قابض فوج کا حملہ فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کو ظاہر کرتا ہے۔

الحوثی نے کہا کہ قابض حکومت مسلمانوں اور عربوں کی بے حسی کے سائے میں فلسطینیوں کے خلاف ہر قسم کے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے شام کے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ شامی حکومت کے خاتمے نے اسرائیل کے لیے نئے اور اہم مواقع فراہم کیے ہیں اور یہ بات اصل میں محسوس کی جا سکتی ہے.

الحوثی نے کہا کہ صہیونی شام میں دراندازی کو نام نہاد جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کا ایک حقیقی موقع سمجھتا ہے اور نہ صرف اس سے فائدہ اٹھارہا ہے بلکہ بہت سے دوسرے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کی لالچی نظریں فلسطین کے اطراف پربھی گڑھی ہوئی ہیں، اور یہ مسئلہ اس حکومت کے میڈیا پروگراموں، سیاسی منصوبوں اور امریکہ کے ساتھ مشترکہ سازشوں کا حصہ ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ صیہونی حکومت شام کی سرزمین میں دمشق کے مضافات تک اپنی فوج کی پیش قدمی اور شامی دفاعی انفراسٹرکچر کو برباد کر کے جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcamwnio49nim1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ