تاریخ شائع کریں2025 5 January گھنٹہ 19:03
خبر کا کوڈ : 663232

القسام بریگیڈ نے چار مرکاوا ٹینک تباہ کردیئے

شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں ایک صیہونی مرکاوا ٹینک کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا
القسام بریگیڈ نے چار مرکاوا ٹینک تباہ کردیئے
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے چار مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ وہ شمالی غزہ میں جبالیہ شہر کے مشرق میں صیہونی فوج کے چار مرکاوا ٹینکوں کو طاقتور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

القسام بریگیڈ نے یہ بھی کہا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں ایک صیہونی مرکاوا ٹینک کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcbffb05rhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ