تاریخ شائع کریں2025 5 January گھنٹہ 19:16
خبر کا کوڈ : 663236

بھارت: گجرات میں سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ 3 ہلاک 2 زخمی

ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے۔ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
بھارت: گجرات میں سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ 3 ہلاک 2 زخمی
بھارتی ریاست ریاست گجرات میں بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے پوربندر میں انڈین کوسٹ گارڈ کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔

ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے۔ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

سرچ آپریشن کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو کچھ ہی دوری پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ ملبے سے تین لاشیں اور دو زخمیوں کو نکالا گیا۔

https://taghribnews.com/vdcfmmdvvw6dv0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ