پاراچنار: سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پہنچ گیا
اشیائے خورونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
شیئرینگ :
اشیائے خورونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔
ضلع کرم کے نئے ڈپٹی کمشنراشفاق خان کا پارا چنار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اشیائے خورونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ چکا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قافلے کا بخیر و عافیت پارا چنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، (سابقہ)ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امن کو قائم رکھیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کی وجہ سے 4 جنوری 2025ء کو چلنے والا قافلہ روک دیا گیا تھا جو آج روانہ ہوکر پاڑا چنار پہنچا ہے۔
قافلہ پولیس کی حفاظت میں پاڑا چنار پہنچا جبکہ کسی ہنگامی صورت حال میں پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ہمہ وقت تیار تھے۔