ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو تیسری وارننگ جاری کردی ہے، حماس کو فلسطینی عوام کی حمایت حاصل ہے، مگر جمہوریت کے دعوے دار مغرب و امریکہ کو یہ جمہوریت قبول نہیں
شیئرینگ :
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکا دنیا کاسب سے بڑا طاغوت ہے، ہم واشنگٹن اور اس کے حواریوں کے خلاف جدوجہد کو دین کا تقاضا سمجھتے ہیں۔
اپنے بیان میں سربراہ جماعت اسلامی نےامریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا کاسب سے بڑا طاغوت ہے، جو امریکا کے ساتھ چلے گا وہ اسلام اور پاکستان کے خلاف چلے گا، ملک میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے، وہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے، ہم واشنگٹن اور اس کے حواریوں کے خلاف جدوجہد کو دین کا تقاضا سمجھتے ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو تیسری وارننگ جاری کردی ہے، حماس کو فلسطینی عوام کی حمایت حاصل ہے، مگر جمہوریت کے دعوے دار مغرب و امریکہ کو یہ جمہوریت قبول نہیں۔