تاریخ شائع کریں2025 15 January گھنٹہ 18:46
خبر کا کوڈ : 664355

ایران عراق کا ایک اہم اتحادی ہے

ایران عراق کا ایک اہم اتحادی ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بغداد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے
ایران عراق کا ایک اہم اتحادی ہے
عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران عراق کا ایک اہم اتحادی ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بغداد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان دہشت گردی اور دیگر معاملات پر بہترین اور موثر تعاون موجود ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کے عراق میں اثر و رسوخ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور یہ ایران مخالف پروپیگنڈا ہے۔ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کا ساتھ دیا۔ ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور تہران بغداد کا ایک اہم اتحادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق ایک خودمختار ملک ہے جو اپنے فیصلے آزادانہ طور پر اور دیگر ممالک کے اثر و رسوخ سے بالاتر ہوکر کرتا ہے۔ ہم اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔ حکومت عراق گزشتہ دو سال سے ایسی خارجہ پالیسی اپنانے کی کوشش کر رہی ہے جو باہمی احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہو۔

عراقی وزیرِ اعظم نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے دوران دمشق کی درخواست پر شام میں ایران حاضر ہوا تاکہ دہشت گردی اور داعش کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

السودانی نے کہا کہ حشد الشعبی کا معاملہ عراق کا اندرونی مسئلہ ہے جسے ملکی قوانین کے مطابق حل کیا جائے گا۔ یہ گروہ غیر ملکی افواج کی موجودگی کا مخالف ہے۔ ہم عراق سے امریکی اتحادی افواج کے انخلاء کے لیے کام کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciw5aqwt1aqp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ