انہوں نے کہا کہ انقلاب کی تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو اسلامی تحریک کا پہلا مسئلہ قرار دیا اور یہ مسئلہ تقریباً 60 سال سے اسلامی انقلاب کا پہلا مسئلہ ہے۔ فلسطین امام راحل کا سب سے سرفہرست مسئلہ تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مطابق اللہ کو مدنظر رکھنا، اس کی تعلیمات پر عمل اور اپنے اعمال کی نگرانی خوف خدا کا اصلی مفہوم ہے جو کلچر اور تبلیغ کے میدان میں کام کرنے والوں کا لازمی اور دائمی لائحۂ عمل ہونا چاہئے۔