نسل پرستی اسلام کے خلاف ہے۔ اسلام اتحاد اور خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ حبل اللہ، اسلامی انقلاب کے اقدار کا حصول اور ادارہ سازی کے لیے گفتگو جاری رکھی جائے اور اسے مستحکم کیا جانا چاہئے
سید حسن کے لیے لوگوں کی زندگیاں بچانا، ان کے معاشی حالات درست کرنا، عوام کی صحت کی دیکھ بھال کا نظام مستحکم کرنا اور معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنا ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔ وہ اپنے آپ کو کسی بھی طرح اور ہر سطح پر دوسروں کی مدد کرنے کا پابند سمجھتے تھے
حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے درمیان فاصلہ، ایک بڑا مسئلہ ہے، اور اس کا خاتمہ ایک قومی ضرورت ہے، کیونکہ عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مراکز علمی کو متحد دیکھیں
بیروت میں تعینات ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عربی زبان میں شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ سید حسن نصر اللہ کے محترم خاندان خاص طور پر ان کے والد گرامی کی خدمت میں تعزیت کے لئے حاضر ہوا
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور یوم خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کے دوران شام میں صیہونی حکومت کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اس خیال خام میں ہے کہ وہ شام کے راستے حزب اللہ کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے، لیکن جس کا قلع قمع کیا جائے گا وہ اسرائیل ...
اے علمائے اسلام اور مفکرین، ایسی صورتحال میں عربوں، مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں، تمام حکومتوں اور قوموں - خاص طور پر ان لوگوں کی جن کا امت میں اثر و رسوخ ہے - شام کو قبضہ کاروں کے پنجوں سے نجات دینے کی ذمہ داری ہے۔
مزاحمتی محاذ کو نہ فتوحات پر مغرور ہونا چاہیے اور نہ ہی شکستوں سے مایوس ہونا چاہیے۔ جیت اور ہار ہے، لوگوں کی ذاتی زندگی بھی ایسی ہی ہے۔ اسی میں کامیابی اور ناکامی ہے۔ گروہوں کی زندگی بھی ایسی ہی ہے، ان میں بھی کامیابی اور ناکامی ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمید شہریاری نے آج (11 دسمبر) کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسٹریٹجک ویژن گروپ "روس - عالم اسلام" کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔
تمام شریک جماعتوں نے متفقہ طور پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ "آزاد فلسطینی ریاست" کے قیام کے خواہاں ہیں جس کا دارالحکومت قدس شریف ہو اور فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے۔
بدقسمتی سے ہم امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے اسلامی دنیا کے خلاف تشدد دیکھ رہے ہیں اور یہ ہمیں اسلامی ممالک کے درمیان نظری اور عملی اتحاد پر زیادہ توجہ دینے پر مجبور کرتا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہرین کی اسمبلی ﴿مجلس خبرگان﴾ کے چیئرمین اور اراکین نے ملاقات کی۔
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی بنیاد رکھنے میں معاونت فراہم کی اور تنظیم میں مختلف اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ انہوں نے اپنے نظریات اور تعلیمات سے حزب اللہ کے اصول و ضوابط کو مضبوطی فراہم کی۔
سید عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ صہیونی مجرم دشمن کے مقاصد میں سے ایک مزاحمتی قائدین کو نشانہ بنا کر قوم اور مجاہدین کے حوصلے پست کرنا ہے، لیکن یہ اس کی بھول ہے۔ تاہم نفرت و عداوت نے دشمن سے تاریخی حقائق کو سمجھنے کی صلاحیت چھین لی ہے اور اسے درندگی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
سید عبدالملک الحوثی نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مسلمانوں اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امت اسلامیہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...