سومالیہ کے وزیر خارجہ احمد معلم فقی نے جدہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کی مجلس عاملہ کی حالیہ نشست کے موقع پر ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، اپنے اصول و نظریات پر استقامت اور اتحاد بین المسلمین ان کی شخصیت کے اہم اور نمایاں پہلو تھے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی حکام اس مسئلے کی پیروی کریں تاکہ حکومت پاکستان انتہا پسند سلفیوں کی جانب سے اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے حقوق پائمال کرنے کی روک تھام کرے۔
مجرم صیہونیت کو جان لینا چاہیے کہ شہید ہنیہ کا پاکیزہ خون آزاد اقوام کے عزم اور عالمی استکبار اور نسل پرست حکومت اور فلسطینی سرزمین کے غاصبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمتی مجاہدوں کی استقامت کو تقویت دے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل اور حتمی پالیسی، پڑوسی ممالک خاص طور پر آرمینیا سے تعلقات میں فروغ پر مبنی ہے اور ہم آرمینیا سے اپنے رشتوں کو بڑھانے کا سنجیدہ عزم رکھتے ہیں۔
صہیونی وزیراعظم کے امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد رہبر معظم نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل حماس جیسی چھوٹی تنظیم کے مقابلے میں بے بس ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے بتایا ہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین سے نتن یاہو کی ایک گھنٹے کی اس ملاقات میں لواحقین نے سخت اعتراضات کئے اور ملاقات پرکشیدہ رہی ۔
شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جاری جنگ بندی اور مسئلے کے حل کیلیے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔
بنگلادیش میں طلبا کی سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہروں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور طلبا کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کا کہا تھا کہ ایران صرف قانونی راستے سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر پزشکیان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عزیز بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔ حضرت سید الشہداء اباعبداللہ حسین علیہ السلام کا پرچم تحفے میں ملا۔
پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں اور املاک کی حفاظت پر عمل پیرا ہے۔ کسی ایسے گروہ سے بات چیت نہیں کی جائے گی جو ملک میں دہشت گردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔
نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام اپنے پیغام میں فلسطینی عوام اور مقاومت کی کامیابی تک ایران اپنی وسیع حمایت جاری رکھے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے بدھ کو " 40 برس مجاہدت" کے زیر عنوان، رمضان ہیڈکوارٹر کے شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مشرق میں واقع مسجد الشبلی کے اطراف میں ایک صیہونی فوجی کا شکار کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...