پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات کے فارن میڈیا سیل کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار کو بتایا ہے کہ غزہ کے میڈیکل کے طلبا وطالبات کا یہ گروہ اسلام آباد حکومت کی اسکالر شپ پرپاکستان میں اپنی میڈیکل کی تعلیم جاری رکھے گا۔
یونیفل کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی افواج نے یونیفل کے ایک اور کارکن کو بھی زخمی کردیا اور اب اقوام متحدہ کی امن افواج کے زخمیوں کی تعداد 5 تک پہنچ چکی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک اور نکتہ یہ ہے کہ امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اب بھی اپنی جگہ پر ہے اور یورپ کے اقتصادی ادارے امریکی محکمہ خزانہ کی ہدایات پر پوری طرح عمل کرتے ہیں۔
ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈہ، فریب دھی اور نفسیاتی حربے آزمانا صیہونیوں کی پرانی عادت ہے اور اس کا ماضی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھرا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایسا جرم ہے جسے اقوام متحدہ نے غیر قانونی اور ناجائز قتل کے طور پر تسلیم کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر امریکی حکومت اور مجرموں کی انفرادی مجرمانہ ذمہ داری دونوں کا سبب بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، یہ جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین میں شامل انسانی حقوق کے اصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی ہے، جو شہری مقامات اور مراکز، خاص طور پر طبی مراکز اور ہسپتالوں پر کسی بھی قسم کے حملے کو قطعی طور پر ممنوع قرار دیتے ہیں۔
امام علیہ السلام نے ہجرت کر کے دور دراز کے علاقوں میں بود و باش اختیار کرنے والے شیعوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑا بلکہ انکے مسائل کے حل کے لئے اپنے وکیلوں کو روانہ کیا، جو ہر جگہ کے شیعوں کے مسائل سے آگاہ ہوتے اور انکے مسائل کو حل کرتے۔
"غزہ میں، خون بہہ رہے بچوں کو (ان کے والدین کے بغیر) رکھا جا رہا ہے۔ یہ 80 سال پہلے جاپان کی طرح ہے،" مماکی نے ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا۔ "ہیروشیما اور ناگاساکی میں بچوں نے اپنے باپوں کو جنگ میں اور اپنی ماؤں کو بم دھماکوں میں کھو دیا، وہ یتیم ہو گئے۔"
حال ہی میں اسرائیل کے چینل 14 نے عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی تصاویر نشر کیں، اور انہیں صیہونی حکومت کے اگلے ممکنہ قتل کے اہداف میں شمار کیا۔
رائٹرز کے مطابق، نکاراگوا کی حکومت نے ہفتے کو علی الصبح ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے فلسطینی علاقوں پر صیہونی حملوں کی وجہ سے اس حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ "جیریمی لوفریڈو" نامی ایک آزاد امریکی صحافی کو ایران کے حملے میں میزائلوں کے گرنے کی جگہوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے پر اسرائیلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
خلیج فارس کی ریاستیں اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں اور وہ اسرائیلی میزائلوں کو وہاں سے گزرنے نہیں دیں گی، اور یہ امید بھی ہے کہ وہ (امریکہ اسرائیل) ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنوبی لبنان میں یونیفل فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ حملہ قابل قبول نہیں ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ترکمنستان کے قومی رہنما اوراس ملک کی عوامی مصلحت کونسل کے صدر قربانعلی بردی محمداف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی مشترکات کا ذکر کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اقتصادی اور ثقافتی نقطہ نظر سے ہمارے تعلقات روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ترکمنستان کے شہرہ آفاق شاعر مختومقلی فراغی کے تین سوسالہ جشن سالگرہ کی مناسبت سے، ادوار اور تہذیبوں کا دو طرفہ رابطہ، امن و ترقی کی بنیاد" کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کیا ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...