تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملے میں حزب اللہ کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کی ہے۔
روایات کے مطابق حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے اپنے بھائی امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لیے اپنے رشتہ داروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ مدینہ سے خراسان کا سفر کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے رشیا الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج (پیر) کو صیہونی حکومت کی فوج نے اتوار کو حزب اللہ کے جنوب میں واقع بنیامینا کے علاقے میں "گولانی" بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ نے ایران کے عوام اور حکام کے شکریئے کے پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کے شکرگزار اور قدردان ہیں۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ یہ علاقہ ہر قسم کی جنگ اور بد امنی سے دور اور پر امن رہے ۔
چینی وزیراعظم لی کیانگ وفد کے ہمراہ ایئرچائنا کے طیارے میں نورخان ایئربیس پر پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا بھرپور استقبال کیا، گلدستے پیش کیے گئے، توپوں کی سلامی دی گئی۔
تقری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسوائے زمانہ دہشت گرد تنظیم "جیش العدل" (جو ایران میں جیش الظلم کہلاتی ہے) سے منسلک دو دہشت گرد گروہوں کے متعدد عناصر کو صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقوں راسک اور سرباز سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزاحمتی فورسز کے ذرائع بتایا ہے کہ لبنان اور فلسطین میں بے گناہوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہم نے جنوبی مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں دو اہم اہداف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشنز روم نے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ "ہم نے عکا اور حیفا کے علاقوں کی جانب بیک وقت ڈرون اور میزائل داغے اور اس طرح ہمارے ہمارے دھماکہ خیز ڈرون طیارے ریڈاروں کو ڈاج دیکر بنیامنیہ میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے پر جالگے۔
صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے اپنے علاقائی دورے میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
صیہونی فوج نے فلسطینی قیدیوں کو غزہ میں ایسی جگہوں کی تلاش پر مجبور کیا جہاں صیہونی فوج کو شبہ تھا کہ حماس کی فورسز نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے یا دھماکہ خیز مواد کا جال بچھا دیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع اسپتالوں میں خون کے یونٹس کو داخل ہونے سے روک دیا اور مسلسل کوششوں کے بعد کمال عدوان اسپتال میں صرف ایندھن کی معمولی مقدار بھیجی گئی۔
یمنی وزارت خارجہ کے بیان میں صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا نیکاراگوا کا خیر مقدم کرتے ہیں اور فلسطینی عوام اور ان کے انصاف پسندوں کے ساتھ اس کے جرأت مندانہ موقف اور یکجہتی پر اس ملک کی حکومت کو سراہتے ہیں۔
اس بیان میں حزب اللہ نے مزید کہا: "ہمیں اس نئے وحشیانہ جرم پر کوئی تعجب نہیں ہے جو لبنانی اور فلسطینی قوموں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔"
کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب چینی انجینئروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے والے مہلک دھماکے کے صرف ایک ہفتے بعد، چینی وزیر اعظم ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔
السودانی نے کہا کہ عراق نے بین الاقوامی دوستوں اور شراکت داروں بالخصوص یورپی یونین کے ممالک کے تعاون سے جنگ کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کے 23ویں اجلاس میں شرکت کے لیے 24 اکتوبر بروز منگل اسلام آباد جائیں گے۔ .
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آج اتوار 31 اکتوبر کو جنیوا میں اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ بینادی ترین مطالبہ ہے جس پر ہم سب کو غور کرنا چاہئے ۔
وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات اور گفتگو کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت ہمارا علاقہ انتہائی خطرناک چیلنجوں سے دوچار ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...