شہید صفی الدین نے مکتب عاشورا کے حقیقی پیروکار کی حیثیت سے اپنی پوری زندگی فلسطینی اور لبنانی عوام کے دفاع میں گزاری اور راہ خدا میں جہاد کی اعلی مثال پیش کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے سرکردہ رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر بیان جاری کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں امریکی قائم مقام نمائندے نے صہیونی حکومت کے خلاف ایرانی حملوں کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کے بعد ایرانی مندوب سعید ایروانی نے دندان شکن جواب دیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حکومت کے حملوں کے جاری رہنے کی مذمت کی۔
ترکی کی ایرو اسپیس انڈسٹری کمپنی "توساس " کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحریک حماس نے جمہوریہ ترکی کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق المیادین نیٹ ورک کے حوالے سے لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے آج صبح حیفا کے شمال میں واقع "زوفولن" فوجی صنعتی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کرمانشاہ کے 9ہزار 800 شہداء کی یاد میں ہونے والی کانفرنس کے منتظمین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، پانی اور ادویات کی کمی کے باعث بچوں کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان میں باقاعدہ طور پر تصدیق کی ہے کہ صہیونی حکومت کے حملے میں تنظیم کے اعلی رہنما سید ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق روس الیوم کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ حماس پر صہیونی حملے کے بعد، جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مہلک اور تباہ کن فوجی کارروائیوں میں شمار کیا جاتا ہے، غزہ کی بحالی میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔
تہران میں ایوان شمس ہال میں لبنانی مظلوم عوام اور مقاومتی محاذ کے ساتھ یکجہتی کے لئے کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بین الاقوامی حمایت فلسطین کانفرنس کے سیکریٹری جنرل سید مجتبی ابطحی اور ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ برکس نے سیاسی - سیکیورٹی، اقتصادی - مالی، ثقافتی - عوامی، تینوں شعبوں میں اعلی اہداف کا تعین کیا ہے اور اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا ہے کہ یہ ادارہ مستقبل کے سیاسی توازن اور متعلقہ تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...