اسرائیلی رجیم کے وحشیانہ جنگی جرائم کی ایک اور مثال جمعہ کی صبح لبنان کے جنوب مشرق میں صحافیوں کی رہائش گاہوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ہے، جس کے نتیجے میں صحافی غسان نجار، کیمرہ مین "وسام قاسم" اور المیادین اور المنار چینلز کے براڈکاسٹ ٹیکنیشن محمد رضا شہید ہوئے۔
قم المقدسہ میں ہندوستانی طلاب کی 35 انجمنوں کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی سیمینار "راہِ مقاومت" کا انعقاد کیا گیا"، جس میں شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام حمید شہریاری نے لبنان کی حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ اگر صیہونی رجیم نے کوئی حماقت کی تو انہیں آپریشن "وعدہ صادق 3" میں مکمل طور پر کچل دیا جائے گا۔
جمعہ کے روز الجزیرہ سے آئی آر این اے کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جب الاقصیٰ طوفان کی لڑائی شروع ہوئی تھی، اسی وقت فوج، پولیس کے 890 افسران اور سپاہی اور اس حکومت کے سیکورٹی اہلکار ہلاک کر دیا گیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روداو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "پی کے کے" نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں توساس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
سید عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ صہیونی مجرم دشمن کے مقاصد میں سے ایک مزاحمتی قائدین کو نشانہ بنا کر قوم اور مجاہدین کے حوصلے پست کرنا ہے، لیکن یہ اس کی بھول ہے۔ تاہم نفرت و عداوت نے دشمن سے تاریخی حقائق کو سمجھنے کی صلاحیت چھین لی ہے اور اسے درندگی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
غزہ سٹی ڈیفنس آرگنائزیشن نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے جبالیہ کیمپ کے سیکٹر 7 کی "الحوجا" اسٹریٹ میں 11 رہائشی مکانات پر بمباری کی۔
المیادین نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کا سلسلہ بحال کیے جانے کی تجویز ہمیں دی جا چکی ہے لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ حماس کے مذاکرات کار تنظیم کے اصولوں کے مطابق عمل کریں گے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور ان کی جرأتمندانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے دفاع میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے المالکیہ میں دشمن کے فوجی ٹھکانے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی امدادی فورسز نے اس ملک کے جنوب میں واقع صوبے "نبطیہ" کے "حاصبیا" شہر پر آج (جمعہ) صبح صیہونی حکومت کے حملے میں 3 صحافیوں کی شہادت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ برکس نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی ڈالر اور امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلے کرے کیونکہ واشنگٹن جب چاہتا ہے اسی ڈالر کی بنیاد پر کسی پر بھی پابندیاں عائد کرکے عالمی معاشی مسائل میں اضافہ کردیتا ہے۔
لیکن میں آپ سے کہتا ہوں۔ جو آپ کا حق ہے، اس پر مذاکرات نہ کریں۔ وہ آپ کے ہتھیار سے زیادہ آپ کی مقاومت سے ڈرتے ہیں۔ مزاحمت ہمارے ہاتھ میں صرف ایک ہتھیار نہیں ہے، بلکہ یہ ہماری ہر سانس میں موجود فلسطین سے محبت اور ارادہ ہے، جس پر ہم محاصرے اور جارحیت کے باوجود قائم رہنا چاہتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگرچہ غاصب صہیونی رژیم کو شکست ہوئی ہے لیکن اس سے بڑی شکست مغربی تہذیب کو ہوئی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی فوج نے ملک کے جنوب میں صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کے بعد ایک افسر سمیت اپنی فورسز کے 3 جوانوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند لمحے قبل حیفا شہر کے قریب متعدد راکٹ گرے۔ اس کے علاوہ آج صبح سے لبنان سے صیہونی بستیوں کی طرف تقریباً 100 راکٹ داغے جا چکے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...