اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے بعض اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ملٹری اتاشی جرنل محمد محسن شہابی بھی موجود تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے متنبہ کیا ہے کہ میں اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے دشمنوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ایسی غلطی نہ کریں جس سے انکو پشیمان ہونا پڑے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ تہران صیہونی حکومت کے برعکس کبھی بھی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اسے اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے.
لبنان اور غزہ میں جاری نسل کشی پر بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی ادارے اس المیے کا مؤثر حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں اور شہریوں کو اسرائیلی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 43 ہزار 374 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج (پیر) کو اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے برازیلین نژاد فوجی سانتیاگو اووادیا نے غزہ کی پٹی میں جنگ سے واپس آنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی حاکمیت اور سلامتی پر شرارت آمیز حملے کے بعد غاصب حکومت کو یقینی طور پر جواب دیا جائے گا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کا ایک انتہائی ہلکا طیارہ پیر کی صبح جنوب مشرقی صوبے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی آمد سے قبل سرحدی علاقے المتلہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ نیتن یاہو کی آمد سے 20 منٹ قبل ہوا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے رہنما کے پوسٹ مارٹم کے بعد اسرائیلی ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یحییٰ سنور نے اپنی شہادت سے قبل 72 گھنٹے سے کچھ نہیں کھایا تھا۔
پیر کو تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، وزیر خارجہ نے خطے کے ممالک کا دورہ یا ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں اور وہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے شمال سے امداد کی بہت سی درخواستیں امدادی دستوں تک پہنچتی ہیں اور انہیں فاقہ کشی سے بچانے اور ملبے کے نیچے سے زخمیوں اور شہداء کو نکالنے جیسے مطالبات اٹھائے جاتے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے شہاب خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کمال عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صوفیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ہم نے کمال عدوان اسپتال کے نواحی علاقوں اور علیمان السعید کے علاقے میں فضائی حملے اور رہائشی عمارتوں کی تباہی کا مشاہدہ کیا۔ "
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...