یہ بات ایران کے نائب وزیر دفاع بریگيڈیئر جنرل جحت اللہ قریشی نے جمعرات کی شب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ایران اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے اعلیٰ ترین سطح پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نزدیک جناب جعفر طیار کے مقام کو بیان کرنے کے لئے ٹی وی اور دیگر قومی ذرائع ابلاغ میں فلم، ڈاکومینٹری اور ڈرامہ سیریل بنانے کی ضرورت ہے۔
ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے
سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: شہید نصر اللہ نے معاشرے کے تمام طبقات کو جماعت میں اکٹھا کیا، کیونکہ حزب اللہ آزاد مردوں، جنگجوؤں اور بزرگوں کی جماعت ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 19 میں کمیلا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ امریکی انتخابات کے نتائج ایران کے لیے غیر متعلقہ ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کی پالیسیاں متاثر نہیں ہوں گی چاہے کوئی بھی جیت جائے۔
دی سپوٹرز کے تحت شہر کراچی میں منعقد ہونے والا عظیم الشان آل کراچی کوئز و تقریری مقابلہ بعنوان فلسطین محور مقاومت میں عکس بند ہونے والے چند خوبصورت مناظر۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کئی عرب ممالک کے سربراہان نے امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کی جیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین کے حوالے سے خبررساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال اور مرکز میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما سامی ابوزہری نے منگل کی رات صیہونی وزیر جنگ گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد شہاب نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ بالآخر نتن یاہو نے گالانت کو برخاست کردیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے بدھ کی صبح اسلام آباد سے رپورٹ دی ہے کہ خراسان ڈائری انگلش آن لائن میڈیا نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ بلوچستان میں زیرو پوائنٹ پر اسمگلروں کے خلاف ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کی مشترکہ کارروائی کی خبر ہے۔
تقریب خبررساں ایجسنی کے مطابق سید عباس عراقچی نے بدھ 6 نومبر کی صبح اپنے دورہ اسلام آباد کے اختتام پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مشترکہ مہم پر مصمم ہیں۔
اس سروے رپورٹ کے مطابق صرف چار فیصد امریکیوں نے اس راہ کے تعلق سے اپنا اشتیاق ظاہر کیا ہے جو امریکا نے اختیار کررکھی ہے اور انیس فیصد نے اس پر اپنے راضی ہونے کا اظہار کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے صیہونی جرائم میں امریکی مشارکت کو، اس ملک کے عوام کے لئے سب سے بڑا سوال قرار دیا اور کہا کہ امریکی حکومت کے اس عمل کی وجہ سے اس ملک میں جمہوریت پر تاریکی سایہ فگن ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مشرق میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے اکنامک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں "ڈونلڈ ٹرمپ" کے حامیوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے رش کا اشارہ ملتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...