عراق کے صدر عبداللطیف رشید اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہر آباد ایئر پورٹ پر ایرانی اعلیٰ حکام نے عراقی صدر کا استقبال کیا۔
عراقی صدر کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں جن کا استقبال خواتین کے امور میں صدر مملکت کی معاون محترمہ انسیہ خزعلی نے کیا۔
واضح رہے کہ عراقی صدر اس دورے کے دوران ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی سمیت اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcay6nmi49noi1.zlk4.html