مسلمانوں کو اپنے مشترکات کی بنیاد پر وحدت اختیار کرنی چاہئے
شیخ محمد منتقی مباکی جو شہر طوبیٰ سینیگال کے خلیفہ طریقت ہیں نے ۳۷ ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے قرآن میں وحدت کے موضوع پر موجود آیات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مسلمان معاشروں کو آج وحدت کی اشد ضرورت ہے
شیئرینگ :
تقریب نیوز کے مطابق شیخ محمد منتقی مباکی جو شہر طوبیٰ سینیگال کے خلیفہ طریقت ہیں نے ۳۷ ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے قرآن میں وحدت کے موضوع پر موجود آیات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مسلمان معاشروں کو آج وحدت کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ طریق مریدیہ کے موسس احمد بامبا نے ہمیشہ مسلمانوں کی وحدت پر زور دیا ہے اور اس بات کا اظہار انہوں نے دنیا کے مختلف مقامات پر کیاہے۔
انہوں نے وحدت کانفرنس کے اس سال کے موضوع کو بہت سراہا اور مسلمانوں کو مشترک قدروں پر جمع ہوجانے اور اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے اس موضوع پر اشعار پیش کئے۔
آخر میں انہوں نے اسلامی ممالک کے مختلف حادثوں جیسے زلزلہ اور سیلاب وغیرہ پر اظہات افسوس کیا اور مسلمانوں کو تمام بلاوں سے محفوظ رہنے کی دعا دی
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...