تقریب نیوز کا فرانس سے مراسلہ:ایک سال سے زائد عرصے سے فرانس کے پیکاردی علاقے کے کریل محلے کے مسلمان گھرانے شھر میں اسلامی مدرسے کا افتتاح کرنے کا انتظار کررہے تھے ۔
آخر کار وہ دن آگیا اور مدرسہ الغزالی 12 ستمبر کو مسلمان شاگردوں کیلئے کھل گیا، جہاں تقریبا تیس طالبعلموں نے مختلف کلاسوں کیلئے داخلہ کیلئے نام نویسی کی ہے۔
مدرسہ کی عمارت 500 میٹر مربع زمین پر بنی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی محلہ کی مسجد بھی ہے ۔ البتہ مدرسہ اور مسجد کو ایکدوسرے سے الگ رکھا گیا ہے۔
مدرسہ الغزالی دیگر پرائیویٹ اسکولوں کی طرح مذھبی اور دینی اقلیتوں سے تعلق رکھتا ہے جہاں مروجہ تعلیم دی جاتی ہے اور دینی تعلیم طالبعلموں کیلئے اختیاری رکھا گیا ہے۔ مدرسہ کے طالبعلموں کیلئے عربی اور انگریزی زبان سیکھنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔