تاریخ شائع کریں2024 26 August گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 647642

ہم حزب اللہ کو اسرائیلی دشمن کے خلاف کئے گئے دلیرانہ حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، انصار اللہ یمن

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر سے جاری بیان میں لبنانی حزب اللہ کے جوابی حملے کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے: ہم حزب اللہ اور اس کے سکریٹری جنرل کو آج صبح اسرائیلی دشمن کے خلاف کئے گئے دلیرانہ حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم حزب اللہ  کو اسرائیلی دشمن کے خلاف کئے گئے دلیرانہ حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، انصار اللہ یمن
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے مقبوضہ علاقوں پر  لبنان کی حزب اللہ کے انتقامی حملے کا خیرمقدم کرتے ہوئے صیہونی رجیم کے خلاف یمن کی جوابی کاروائی کے حتمی ہونے پر تاکید کی ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر سے جاری بیان میں لبنانی حزب اللہ کے جوابی حملے کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے: ہم حزب اللہ اور اس کے سکریٹری جنرل کو اسرائیلی دشمن کے خلاف کئے گئے دلیرانہ حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ سرزمین کے حساس مقامات پر کیا گیا یہ تباہ کن حملہ ثابت کرتا ہے کہ مزاحمتی قوت اپنے جنگی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں نہایت طاقتور ہے۔

یمن کی انصار اللہ نے مزید کہا کہ ہم اسلامی مزاحمت کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور صہیونی دشمن کے خلاف تمام آپشنز اور رد عمل کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہم ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ یمن کی جوابی کاروائی حتمی ہے جو مقررہ وقت اور مقام پر پوری شدت کے ساتھ انجام پائے گی۔
https://taghribnews.com/vdci5yaqrt1a5q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ