بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً پونے 8 بجے صدارتی عمارت کے اندر مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کی تاہم صدارتی محل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں قابو میں کر لیا
شیئرینگ :
شمالی افریقہ کے ملک چاڈ کے صدارتی محل پر گزشتہ شب مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی افریقہ کے ملک چاڈ کے دارالحکومت انجامینا میں بدھ کے روز صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً پونے 8 بجے صدارتی عمارت کے اندر مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کی تاہم صدارتی محل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں قابو میں کر لیا۔
چاڈ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں 18 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہکار ہلاک اور3 زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
چاڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنےکی کوشش کی، صورتحال قابومیں ہے،عدم استحکام کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔