یہ افغان مہاجرین بلغاریہ اور دوسرے یورپی ممالک جاتے ہوئے ایک کنٹینر میں ہوا کی کمی کے باعث ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ رواں سال 17 فروری کو پیش آیا تاہم تین ماہ کی تاخیر کے بعد ان افغانوں کی لاشیں گزشتہ ہفتے بدھ کو آریانا افغان پرواز کے ذریعے کابل پہنچائی گئیں۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عارضی سرپرستی کی گورننگ باڈی کے قائم مقام وزیر امور خارجہ امیرخان متقی، کے ساتھ ٹیلیفون کال میں ہیرمند کے پانی کے حقوق اور دیگر متعلقہ مسائل پر بات کی اور تبادلہ خیال کیا۔
افغان طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ چیلنجز اور عالمی پابندیوں کے باوجود افغانستان کی معیشت میں بہتری آئی اور افغان حکومت نے بجٹ بیرونی امداد کے بغیر پیش کیا۔