تقریب خبررساں ایجنسی الاخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی میں لبنانی مفادات کے تحفظ کا بھرپور عزم ظاہر کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ نے پاکستان کے ساتھ سول اور تجارتی معاملات میں قانونی معاونت سے متعلق واحد ہنگامی بل منظور کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس مشق کے تسلسل میں، خدا کے فضل سے، مشق کی انٹیلی جنس اور آپریشنل فورسز کی ہم آہنگی اور صوبے کے معززین کی قابل تعریف تعاون اور مدد سے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، صیہونی حکومت سے وابستہ 4 کرائے کے دہشت گرد ہلاک اور ان کے 7 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا اور 5 دہشتگردوں نے بھی سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
انھوں نے کہا کہ اس قرار داد میں صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور جرائم کی مذمت کی گئی اور ایران پر اس کے حملے نیز کشیدگی بڑھانے کے دیگر اقدامات کی بابت سخت انتباہ دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا نے بتایا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے میں انسانی حالات بہت خراب ہیں اور شمالی غزہ میں ایک مہینے سے کھانے کی کوئی چیز نہیں پہنچی ہے۔
پنٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے منگل کی رات کو صحافیوں کو بتایا کہ یمن کی فوج نے امریکی بحریہ کے دو ڈسٹرایر جہازوں کو کم از کم 8 ڈرون طیاروں، 5 اینٹی شپ بیلسٹک میزائل اور جہازوں کو نشانہ بنانے والے 3 کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ عرب میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام پر کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جو یمن کے خلاف کارروائیوں کی تیاریوں میں مصروف تھا .
ریاض منصور نے غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، قحط کو نسل تصفیے اور اپنے سامراجی اہداف کی تکمیل کے لیے اور جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر نے کہا کہ یوکرین میں روس کی فتح کا امکان اب یورپ میں شمالی کوریا کے فوجی دستوں کی موجودگی سے مضبوط ہوگیا ہے اور اسی وجہ سے چین تائیوان کی طرف بڑھنا شروع کر دے گا۔
صیہونی فوج نے یہ بھی بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک جنگی محاذوں پر 5,331 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 779 کی حالت اچھی نہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاض میں منعقد ہونے والے اسلامی اور عرب تعاون تنظیم کے سربراہان کے غیر معمولی اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان نے خطاب کیں اور صیہونیوں کے جرائم اور جارحیت کی مذمت کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دیر الزور کے مشرقی مضافاتی علاقوں اور شام اور عراق کی سرحدوں کے اطراف کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا میں سوریک اڈے کے خلاف ایک منفرد آپریشن کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس حکومت کے 26 فوجی زخمی ہوئے، غزہ کے محاذ پر 11 فوجی زخمی ہوئے اور لبنان کے محاذ پر 15 فوجی زخمی ہوئے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے اسلامی اور عرب تعاون تنظیم کے سربراہان کے غیر معمولی اجلاس میں خطاب کیا جو ریاض میں منعقد ہورہا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو سیکورٹی خطرات لاحق ہونے کی وجہ سے اسرائیلی خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فلسطین و لبنان سمیت مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے بیت شمیش میں صہیونی فوجی تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...