سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے آج صبح مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مختلف سطحوں کے نمائندوں اور ملک کے میڈیا منیجرز کے تعلقات عامہ کی قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔
خطیب نماز جمعہ نے مزید کہا کہ شہید حسن نصر اللہ جیسوں نے مکڑے کی جالی سے بھی کمزور صہیونی حکومت کو ذلیل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ، اسماعیل ہنیہ، سردار سلیمانی، اور سنور جیسوں نے ہمیں یہی درس دیا کہ اللہ کے حکم سے چھوٹی جماعتیں بڑے لشکر بھی غالب آتی ہیں۔
شہید سردار "مشتاق السعیدی" جو "ابو تقوا" کے نام سے مشہور تھے عراق سے تعلق رکھنے والی حرکۃ النجباء کے نائب سربراہ تھے اور نسبتاً پسماندہ علاقے میں رہتے تھے۔ ابو تقوا نے صدام کی آمرانہ حکومت سے لے کر اقتدار جارح امریکی حکومت تک منتقلی کے بعد تک اپنی جہادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
اب غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کے تسلسل اور اس بے مثال جرم کو روکنے میں عالمی برادری کی نااہلی کے باعث پچاس سے زائد ممالک نے مقبوضہ علاقوں میں ہتھیاروں کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران نے خطے میں چین اور روس جیسے طاقتور اتحادی بنا رکھے ہیں جبکہ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے علاقائی اتحادوں میں بھی شامل ہے۔ لہذا اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت امریکہ ہمیشہ سے زیادہ خطے میں کمزور ہو چکا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین نیٹ ورک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل «حمدین صباحی» نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنور اور سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا مقصد فلسطین کی آزادی تھی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق کان عبرانی چینل نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کی لڑائیوں میں ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد گذشتہ سال 7 اکتوبر کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 781 تک بڑھ گیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں مسلسل 34ویں روز بھی اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اس علاقے کو شدید اور بے مثال محاصرے میں لے رکھا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں امدادی کاموں میں فعال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا کے خلاف کاروائی کے بعد دنیا بھر کے ممالک اور انسانی حقوق کے ادارے اس اقدام پر بھرپور تنقید کررہے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ ہفتے ایران کے سرحدی علاقے تفتان میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے دس کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی حضرت سید علی خامنہ ای سے آج بروز جمعرات 7 اکتوبر کی صبح حسینیہ امام خمینی (رح) میں مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات کی۔
لبنان میں حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح 1 میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے جس کی رینج 300 کلومیٹر اور وار ہیڈ 500 کلوگرام ہے۔ یہ میزائل پہلی بار جنگ میں داخل ہو رہا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہرین کی اسمبلی ﴿مجلس خبرگان﴾ کے چیئرمین اور اراکین نے ملاقات کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے المسیرہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ہم، ایران کو آپریشن وعدہ صادق 3 سے روکنے کے لئے امریکا اور صیہونی حکومت کے پیشگی حملے کو بعید نہیں سمجھتے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...