تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نیٹ ورک کے حوالے سے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منگل کی صبح لبنان کی سرحدوں پر اس حکومت کی فوج کے لیے ایک انتہائی مشکل سیکورٹی کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایرانی اداروں بشمول ایران شپنگ کمپنی پر روس کو بیلسٹک میزائل بھیجے جانے کے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر نئی پابندیاں عائد کرنا بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کے معیار کے منافی ہے۔
کراچی میں 12ویں پاکستان بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش "آئیڈیاز 2024" میں، خواجہ محمد آصف نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایران کی مسلح افواج کے پویلین کے دورے میں سندھ کے گورنر محمد کامران خان تسوری بھی انکے ہمراہ تھے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اس میں شریک وفود کے سربراہان کی موجودگی میں اسلحے اور دفاعی صنعت کی سب سے بڑی نمائش کی افتتاحی تقریب کراچی کےExpo سینٹر میں منعقد ہوئی۔
منگل کی صبح بریگیڈیئر جنرل مجتبی رمضان زادہ کی سربراہی میں ایرانی فوجی وفد کے ارکان کا کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح ائيرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی حکام اور پاکستان میں ایران کے ملٹری اتاشی کرنل محمد محسن شہابی نے استقبال کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کی صہیونی حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنی روزانہ کی ملاقاتوں کے موقع پر لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سے ملاقات کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے پیر کی صبح فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی مجاہدین کے ایک ڈرون کو صیہونی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی نشانہ بناکر تباہ کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی ۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق مجید تخت روانچی نے انگریزی اخبار فائنینشیل ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ ایران پر حد اکثر دباؤ ڈالنے کی واشنگٹن کی ہر کوشش ناکام ہوگی ۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر نے بھی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ اجتماعی طور پر اقوام متحدہ میں اسرائیلی حکومت کی رکنیت کی مخالفت کریں۔
حسین جابری انصاری نے پیر کو حزب اللہ کے میڈیا سیل کے انچارج مجاہد شہید محمد عفیف کی شہادت پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ حملہ، اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور حقیقت نیز ابلاغیاتی ذرائع میں اس کے محافظین کے خلاف جرائم پیشہ صیہونیوں کی جنگ کا ایک اور نمونہ ہے۔
ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اسرائیل کو نکالے جانے کے حوالے سے ہمارے درمیان اجماع ہونا چاہئے
انہوں نے مزید کہا: آئیے حقیقت پسند بنیں، ہم ایک سال سے حماس کو گھٹنے ٹیکنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ہم ناکام رہے اور حزب اللہ حماس سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔
اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بار مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر حیفا کے جنوب مشرق میں واقع نشر بیس اور مشرق میں صیہونی فضائیہ کے حیفا تکنیکی اڈے کو نشانہ بنایا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک صہیونی مورخ نے 7 اکتوبر 2023 سے مقبوضہ علاقوں سے نکلنے والے صیہونیوں کے اعدادوشمار پیش کئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر بڑے راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد صہیونی مبصرین حزب اللہ اور حماس کے خلاف صہیونی فوج کے حملوں کو ناکام قرار دے رہے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...