اسلامی دنیا برسوں سے بڑے مسائل اور فتنوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اور امریکہ کی زیر قیادت متکبر قوت نے مسلمانوں کے درمیان تعلقات کو نشانہ بنایا ہے ، لیکن اس کے بعد سے ، اسلامی انقلاب کے بعد سے ، مختلف طریقوں سے مسلمانوں کے مابین تعلقات ، تعاون اور ہم آہنگی کی صورت میں کوششیں جاری ہیں۔
حجت الاسلام شہریاری نے کہا کہ فطری طور پر ، اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ تنازعہ جنگ ہے۔ لہذا پہلا قدم جنگ سے بچنا ہے۔ جنگ سے بچنے کے اس تصوراتی ماڈل میں ، وضاحتیں دی گئی ہیں جو کہ کہیں اور بیان کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت ،کوئٹہ،ملتان، مظفرآباد سمیت سجاول ، حیدرآباد، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، لیہ، علی پور, چنیوٹ، فیصل آباد اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اوردیہاتوں میں نکالے جانے والے جلوس ہائے میلادالنبیؐ کے شرکاء کا شیعہ ملی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سید حسن نصر اللہ نے قندہار میں داعش دہشت گردوں کے مسجد فاطمیہ پر مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا ایک مضبوط بازو ہے داعش کو امریکہ نے دہشت گردی کے لئے ہی تشکیل دیا ہے۔
آپ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں و آخری جانشین ہیں۔ 8 ربیع الاول سنہ 260 ہجری قمری کو پیغمبر اسلام کے گیارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے بعد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کا سلسلہ شروع ہوا۔
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کو بچپن میں ہی عباسی حکمرانوں کے دباؤ اور ظلم و جبر کی وجہ سے اپنے والد بزرگوارحضرت امام علی نقی علیہ السلام کے ساتھ عراق کے شہر سامرا ہجرت کرنا پڑی اور اس شہر میں تیرہ سال قیام کے دوران آپ نے اپنے والد بزرگوار سے کسب فیض کیا۔
بے شک ہر امام معصوم (ع) کا علم منبع وحی سے ماخوذ ہوا کرتا تھا اور حتی دشمنوں اور مخالفین نے تصدیق کی ہے کہ آئمہ علیہم السلام کا علم اس قدر وسیع تھا کہ بیان کے دائرے میں نہیں سماتا۔ امام علیہ السلام کے احکامات، فرامین، اقوال اور دروس و پیغامات اور آپ (ع) سے منقولہ احادیث و روایات سے آپ (ع) کی دانش کا اظہار ہوتا ہے۔
آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا: کشتی کے پہلوانوں اور انکے کوچ پر صد آفرین کہ جنہوں نے سبھی بالخصوص نوجوانوں کو خوش کیا۔قائد انقلاب اسلامی نے اسی طرح اپنے پیغام میں کشتی کی قومی ٹیم کی کامیابی و کامرانی کے لئے دعا بھی کی۔
سید حسن نصر اللہ نے پیر کی شب اپنی تقریر میں لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے معین وقت پر منعقد ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں ایسی کوئی علامات نظر نہیں آ رہی ہیں جو مختلف سیاسی جماعتوں اور گروہوں کی طرف سے پارلیمانی انتخابات میں التواء کی طرف اشارہ کرتی ہوں۔
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جاں گداز کی عزاداری کے موقع پر نجف اشرف اور اس کے اطراف میں زائرین کی حفاظت کیلئے الحشد الشعبی کے 7 ہزار نوجوان تعینات ہوئے تھے۔
فرزند رسولۖ، سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور صفر کے مہینے کی آخری تاریخ میں آپ کی شہادت واقع ہوئی۔
رہبر انقلاب اسلامی انقلاب نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایرانی پہلوانوں کی مسلسل کامیابیوں اور یکے بعد دیگرے سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے کے بعد ان کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی سلامتی کے سلسلے میں اغیار پر عدم اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج ایران ملکی سلامتی کے سلسلے میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہے جبکہ یورپی ممالک سمیت بہت سے ممالک اس مشکل میں گرفتار ہیں کیونکہ ان کی سکیورٹی اور سلامتی نیٹو یا امریکہ سے وابستہ ہے۔
آپ نے فرمایا کہ عاشورا سے اربعین تک کے ایام تاریخ اسلام کے اہم ترین اور تقدیر ساز ایام ہیں، اگر عاشورا عظیم ہستیوں کی قربانیوں اور فداکاریوں کا اوج کمال کا دن تھا تو عاشورا کے بعد کے چالیس روز کے ایام بھی حقائق اور حق کے پیغامات کو صحیح طریقے سے بیان کرنے کے لئے عظیم مجاہدت اور فداکاریوں کے ایام تھے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق پیر کی علی الصبح علامہ حسن زادہ آملی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں رہبر انقلاب اسلامی نے علامہ حسن زادہ آملی کے جنازے پر فاتحہ پڑھی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
اس سے قبل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقالِ پُر ملال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال کی المناک خبر موصول ہوئی۔
علامه حسن زاده آملی ایرانی تاریخ کے مطابق 1307 ہجری شمسی کے اواخر میں آمل شہر کے ابرا نامی علاقے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 6 سال کی عمر سے ہی گھر میں لکھنا اور پڑھنا شروع کیا اور 1323 ہجری شمسی میں انہوں نے حوزہ علمیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔
عراقی میڈیا کے مطابق سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کے علاوہ عراق میں موجود ہزاروں غیر ملکی بھی اربعین مارچ میں شریک ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامیحضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہدائے دفاع مقدس اور ایثارگروں کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا: شہداء دفاع مقدس نے ایران کی حقانیت کو تاریخ کی پیشانی پر ثبت کردیا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ ایرانی کھلاڑیوں نے اولمپک اور پیرا لمپک میں اپنے قابل فخر کارناموں سے ملک کے عوام اور نوجوانوں کو امید و نشاط کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا ہے کہ استقامت و پائیداری سے وہ کام بھی کئے جاسکتے ہیں جو بظاہر ناممکن نظر آتے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...