حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایرانی تیل بردار جہازوں کے بارے میں بھی کہا کہ ہمارے سامنے دو راستے تھے ایک یہ کہ بحری جہاز کا ایندھن سیدھے لبنان لایا جائے اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ اسے شام پہنچایا جائے تاہم کچھ فریقوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تیل بردار بحری جہاز شام جائيں ۔
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی کے نام جاری کیے جانے والے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ بحراٹلانٹک میں ایرانی بحریہ کے پچھترویں اسکواڈرن کے پہلے اہم ترین اور تاریخی مشن کی عزت آفریں اور طاقتور تکمیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک پیغام میں لبنان کے شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ٹوکیو میں پیر المپک مقابلوں میں ایرانی کارواں کی شاندار کارکردگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
آیت اللہ سید حکیم نے خود کو دین و مذہب کی مدد اور علم اور اہل علم کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ انہوں نے اپنے بعد علم کی عظیم میراث چھوڑی ہے کہ جس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
امریکہ کی سرکشی اور طغیان نے پوری امت مسلمہ کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ آل سعود رژیم نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات اور مضبوط معاہدے کر رکھے ہیں۔ اس بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں پایا جاتا۔ یمن کے خلاف جنگ اور خطے کی اقوام کے خلاف سازشیں امریکہ اور اسرائیل کے فائدے میں ہیں۔
اس موقع پر ملک بھر کی اہم عمارتوں پر نصب قومی پرچم سرنگوں ہے۔ مرحوم سید علی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
کوئی بھی شخص جس نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہو، چاہئے وہ عراقی شہری ہو یا مسافر یا غیر ملکی زائرین ہوں ، اسے کربلا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور ویکسینیشن،عراق اور خاص طور پر کربلا میں داخل ہونے کی ایک بنیادی شرط ہے۔
ایران کےصدر نے 11 اگست کو پارلیمنٹ کے نام میں ایک خط میں اپنی کابنیہ کے تجویز کردہ وزراء کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کی۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر کی طرف سے اس خط کی وصولی کے اعلان کیساتھ ہی خصوصی کمیشنوں میں تجویز کردہ وزراء کی قابلیت اور منصوبوں کا جائزہ شروع ہوا۔
وہ ایک ممتاز عالم ، ماہرادب ، جدید مفکر ، اسلام شناس اور عدالت پسند انسان تھے۔ مرحوم نے اپنی زندگی قرآن و سنت کی اعلیٰ تعلیمات کی خدمت میں گزار دی اور اس سلسلے میں انھوں نے گرانقدر آثار یادگار کے طور پر چھوڑے ہیں
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہماری طاقت کا راز یہ ہے کہ ہم کبھی اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے خواہاں نہيں رہے اور علاقے میں امریکہ اور امریکی ایجنٹوں کا مسئلہ یہی ہے ۔
’یہ پلاسٹک کا وہ کچرا تھا جو چاروں جانب پھیلا ہوا تھا، استعمال شدہ کپ، چمچ اور دیگر برتن جو زائرین استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں۔ تب مجھے احساس ہوا کہ ہم ’زائرین‘ اس مقدس سرزمین سے کیا برتاؤ کررہے ہیں۔ وہ سرزمین جو ہم پر برکتیں اور محبتیں نچھاور کرتی ہے، سکون بخشتی ہے لیکن ہم بدلے میں اسے کیا دے رہے ہیں؟‘
ہر شخص کسی نہ کسی نیت سے حرم سید الشہداء میں حاضر ہوتا ہے اور امام حسین اور ان کے اصحاب باوفا کی مجالس عزا میں شرکت کرتا ہے۔ کربلا کی سرزمین وہ مقدس سرزمین ہے جہاں سے کوئی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا ، حسین سب کی جھولی بھرتے ہیں۔
شیخ زکزاکی اور ان کی محترمہ ہمسر کی آزادی ان کی استقامت، پائداری اور ان کے حامیوں کی جہد و جہد کے نتیجے میں ہوئی ہے اور اس میں مزاحمتی محاذ کو کامیابی اور نائجیریا کی حکومت اور اس کے حامیوں کو شکست ہوئی ہے۔ اور اس سلسلے میں بعض غلط اطلاعات اور افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔
اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عزاداری کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے غم میں لوگ خاص جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں۔
اتوار کی شب اپنے ایک خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانہ لبنان میں حرج و مرج پھیلا رہا ہے۔ لبنان کے حالات کی خراب کرنے کی ہدایت امریکی سفارت خانے سے جاری کی جارہی ہیں۔
حضرت امام حسین علیہ السلام کی بے مثال قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے راہ حق میں اپنی جان و مال اور آل و اولاد سب کچھ قربان کردینا ہی مومن کا مقصد حیات ہے۔
مجمع جہانی علی اصغر (ع) کے جنرل سیکریٹری داؤد منافی پور کے مطابق کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد اس پروگرام کو ساری دنیا میں بیک وقت 11 ہزار مقامات پر منانے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
سید حسن نصراللہ نے کہ ہميں حزب اللہ کے تمام عہدیداروں اور علما سے توقع ہے کہ وہ کسی بھی واقعے کے بارے میں مکمل آگاہی دیں اور نفسیاتی جنگ اور میڈیا وار سے ہرگز غفلت نہ برتیں۔
شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر استقامت نے جواب نہ دیا ہوتا تو دشمن اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...