رہبر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حکومت کو ایرانی قوم کی طاقت، ارادے اور عزم کو کیسے سمجھانا ہے، اس بات کا تعین اعلی حکام کریں گے اور جو اس قوم اور ملک کے لیے بہتر ہے وہ کرنا چاہیے۔
صیہونی پولیس نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس آپریشن کے آپریٹر کو اس حکومت کے فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ اس کا نام "رامی ناطور" ہے اور وہ مقبوضہ علاقوں کے اندر واقع علاقے قلانسوا سے تعلق رکھنے والا فلسطینی شہری ہے۔
ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں ملک کے بہادر سپاہیوں، فراجا کے سر بہ کفن جوانوں، شہداء کے خاندان اور بہادر عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کی نیوز سائٹ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور لبنان پر بمباری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تل ابیب کے اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں سنگین انسانی بحران نے جنم لیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج صبح بروز اتوار 27 اکتوبر کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ کل (ہفتہ) سے اب تک، ہمیں بے شمار ممالک سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جو صیہونی جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، عارف علوی نے X سوشل نیٹ ورک پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت کی حالیہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
الاقصی نیٹ ورک کے مطابق، صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح شمالی غزہ پٹی میں بیت لاھیا نامی قصبے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جو متعدد بے گھر خاندانوں کی رہائش گاہ ہے۔
کل رات صہیونی حکومت نے ایران کے مختلف مقامات پر ہوائی حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم ایرانی فضائی دفاعی نظام کی بروقت کاروائی اور بھرپور دفاع کی وجہ سے حملے کامیاب نہ ہوسکے۔
تقریب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی نیوز چینل العربیہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اسرائیل نوازی میں صحافتی ضباطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بد دیانتی کا مرتکب ہوا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چند منٹ پہلے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت، خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین و رسم و رواج کی خلاف ورزی ہے اور سعودی عرب اس کی مذمت کرتا ہے۔
صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایران کے دفاع اور ایران کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے گذشتہ رات مجرم صیہونی حکومت کے میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے 2 جوانوں کی قربانی دی۔
حسین جابری انصاری نے ہفتہ کے روز ایکس نیٹ ورک پر لکھا کہ بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے عوام آج صبح غاصب اور جارح صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے بعض مقامات کو نشانہ بنانے کے اقدامات سے پریشان ہیں، جبکہ تصویریں ایک مختلف حقیقت دکھا رہی ہیں۔
ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی جعلی تصویروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ایئر ڈیفنس کے آفیشل بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف محدود پیمانے پر نقصان ہوا ہے لہذا لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور افواہوں سے بچیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...