اتوار کی شام پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بیس کے تعلقات عامہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سراوان شہر کے علاقے سیرکان میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں 5 مقامی بسیجیوں کو شہید کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں تعینات یونٹوں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
صہیونی میڈیا نے بتایا کہ قیساریہ میں نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد سیکورٹی سروسز نے نیتن یاہو کو مشورہ دیا کہ وہ مستقل ایک جگہ پر نہ رہیں۔
انہوں نے سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دہشتگردانہ حملے ملک کے دفاع کے لیے ہمارے سرحدی علاقوں کے شہریوں کے عزم اور ارادے میں کوئي خلل نہیں ڈال سکتے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاکستانی آرمی کے ذمہ دارانہ اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک ایران سیکورٹی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد سے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مکمل سیکورٹی کا قیام اور دہشت گرد گروہوں کی تباہی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی تنظیم حزب اللہ کے مجاہدین نے تنظیم کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام ایک خط میں ان کی قیادت میں سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ کی راہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں لبنانی مزاحمت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں آج صیہونی بستیوں شتولہ، زرعیت، ایون مناحم اور شومیرا پر بھاری میزائلوں سے حملے کئے۔
یمنی اخبار المسیرہ نے لکھا ہے کہ امریکہ خود کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے جبکہ اس نے کشمیر، قبرص، مقبوضہ شامی گولان، لبنان، یمن اور فلسطین سمیت بین الاقوامی بحرانوں کو حل کرنے کا کوئی راستہ تلاش نہیں کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حمید الولی نے آج مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے ایرانی ہم منصب جنرل باقری سے ملاقات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کلین آپریشن کے دوران دشمن کے تین کرائے کے دہشت گرد ہلاک جب کہ نو کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ، دہشت گرد گروہوں کے دو دیگر عناصر نے ہتھیار ڈال دئے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمانی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ جب تک ہم ملکی اور قومی طاقت و توانائی پر اعتماد کریں دوسرے ممالک میں حکمرانوں کی تبدیلی سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے جنگ کے 400ویں دن کے موقع پر ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس پٹی میں فلسطینی شہریوں کا مزید 4 قتل عام کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے شہاب ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ کے سابق سربراہ آموس یدلین نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور کئی محاذوں پر جنگ کے دوران بھی وہ ناکام رہا۔
عمروموسی نے مصر کو بھی صیہونیوں کا اگلا شکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں اسرائیلیوں نے مصر سے سرحد پر 2 کلومیٹر طویل پٹی تل ابیب کے حوالے کرنے کو کہا ہے جسے مصر کی سرزمینوں پر اسرائیل کے قبضے کا پہلا قدم قرار دیا جائے گا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سے قبل واضح کر چکا ہے کہ ایرانی عوام کا حق واپس لینے کے لیے تمام اندرونی اور بین الاقوامی قانونی ذرائع کا استعمال کیا جائے گا۔
صیہونی حکومت کا داخلی محاذ اب لبنان کی سرحد پر حزب اللہ فورسز کے حملوں کے نئے اور جدید مراحل کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ اسی وقت، اسرائیلی میڈیا نے اپنے پروگراموں میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کا فضائی دفاع جنوبی لبنان سے مزاحمتی ڈرونز اور میزائلوں سے نمٹنے کے قابل نہیں ہے۔"
لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کے مقامی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے گیارہ بجے مزاحمتی جنگجوؤں نے المنارہ میں صہیونی دشمن کے فوجیوں کے اجتماع کے مرکز پر راکٹ فائر کیے ہیں۔
متقریب ہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی نے ملاقات کی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...