انہوں نے مکتب نصراللہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کی یاد تازہ کی اور انہیں نہ صرف لبنان بلکہ عالم اسلام بلکہ تمام حریت پسند اقوام کے لیے استقامت، شجاعت اور ظلم اور جارحیت کے مقابلے میں جد و جہد کی بھرپور مثال قرار دیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ شہادت سید حسن نصراللہ جیسوں کے لئے شکست نہیں بلکہ ان کی شہادت نے دشمنوں کو دنیا میں رسوا کردیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے چہلم کی مناسبت سے انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں مکتب نصراللہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک گھنٹہ قبل امریکی اور برطانوی جارح طیاروں نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر واقع التحیتا علاقے پر حملہ کیا۔
آج کے خطبات میں مسجد الاقصی کے شیخ محمد حسین خطیب نے عرب اور اسلامی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کی مدد اور غزہ میں نسل کشی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ایک برطانوی اخبار نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ امریکی فضائیہ کے تین B-52 اسٹریٹجک بمبار طیارے اس ہفتے کے شروع میں جنوبی انگلینڈ کے ایک فضائی اڈے پر پہنچے۔ اس برطانوی میڈیا کے مطابق چوتھے امریکی بمبار کی جلد انگلینڈ آمد متوقع ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خبررساں ذرائع نے سرحدی گاؤں عیترون میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور صیہونی حکومت کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی ہے۔
ایجیکس ٹیم اور اسرائیل کی میکابی ٹیم کے درمیان فٹبال میچ کے اختتام کے بعد مسلمان نوجوانواں کی فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر اسٹیڈیم کے اطراف کی گلیوں میں اسرائیلی تماشائیوں کے ساتھ جھڑپیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ نیوز چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ جمعہ کی طرح صنعاء کے مرکزی اسکوائر اور دیگر صوبوں کے مرکزی چوکوں پر لاکھوں یمنی عوام نے جمع ہوکر لبنان اور غزہ کی قوم کی حمایت اور استکباری قوتوں کے خلاف اپنی تیاری کا اعلان کرنے کے لیے مظاہرہ کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں نقب قع کے علاقے میں نواتیم فضائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے خصوصی فوجی آپریشن کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تمام بند راستے کھولنے اور علاقے میں امن کیلئے پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا، ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کے سایے میں صہیونی حکومت غزہ کے عوام پر مسلسل حملے کررہی ہے۔
اسلامی تعاون کی تنظیم نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جارحیت، اقوام متحدہ کے منشور، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے آج صبح مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مختلف سطحوں کے نمائندوں اور ملک کے میڈیا منیجرز کے تعلقات عامہ کی قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔
خطیب نماز جمعہ نے مزید کہا کہ شہید حسن نصر اللہ جیسوں نے مکڑے کی جالی سے بھی کمزور صہیونی حکومت کو ذلیل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ، اسماعیل ہنیہ، سردار سلیمانی، اور سنور جیسوں نے ہمیں یہی درس دیا کہ اللہ کے حکم سے چھوٹی جماعتیں بڑے لشکر بھی غالب آتی ہیں۔
شہید سردار "مشتاق السعیدی" جو "ابو تقوا" کے نام سے مشہور تھے عراق سے تعلق رکھنے والی حرکۃ النجباء کے نائب سربراہ تھے اور نسبتاً پسماندہ علاقے میں رہتے تھے۔ ابو تقوا نے صدام کی آمرانہ حکومت سے لے کر اقتدار جارح امریکی حکومت تک منتقلی کے بعد تک اپنی جہادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...