تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ایرانی میڈیا نے سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چند روز قبل شمال مغربی ایران کے صوبے آذربائیجان میں ایک دہشت گرد ٹولے کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں یوم طلبہ عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے طور پر ایرانی مہینے آبان کی 13 تاریخ کو منایا جاتا ہے، اس دن رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے طلباء کی ایک بڑی تعداد ملاقات کر گی۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پیغام میں کہا کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا انتخاب بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مزاحمتی محاذ کی طاقت اور صلاحیت کا عکاس ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کی نجبا تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ تحریک غیر معینہ مدت تک حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گی۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے: صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف 5 جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 102 افراد شہید اور 287 زخمی ہو گئے۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا: شہید نصر اللہ مزاحمت کے علمبردار اور جنگجوؤں کے دلوں کے عزیز تھے اور رہیں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ لبنان کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
جبکہ شیخ نعیم قاسم آج (بدھ) لبنان میں حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے طور پر تعینات ہونے جا رہے ہیں، وہ کل (منگل/29 اکتوبر) کو اس گروپ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان پر جارحیت اور اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد صہیونی وزیراعظم نتن یاہو پر اسرائیل کے اندر سیاسی اور عوامی حلقے شدید تنقید کررہے ہیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے اس پیغام میں شہید سید حسن نصراللہ کی یاد کو تازہ کیا اور شیخ نعیم قاسم کی حزب اللہ کی قیادت سنبھالنے پر لبنان کے عوام، حکومت اور استقامتی محاذ کے تمام مجاہدوں کو مبارکباد پیش کی۔
یہ بیان الجزائر، بیلجیئم، برازیل، گویان، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اردن، کویت، لکسمبرگ، ناروے، پرتقال، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور فلسطینی اتھارٹی نے "مشترکہ عزم" نامی گروپ کے بنیادی ارکان کے طور پر جمع کرایا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج صبح 30 اکتوبر بروز بدھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی صدر نے مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
امریکی حکام نے اعلان کیا کہ ملک کے میزائلوں کے ذخیرے میں کمی سے پینٹاگون میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور ممکنہ حملوں کا جواب دینے کے لیے امریکہ کی صلاحیت کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
فلسطین پوسٹ نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان صیہونی ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حماس کے ساتھ غزہ پٹی سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کا معاہدہ نہیں ہوجاتا وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...