رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ویکسین کی درآمد اور پیداوار پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کورونا ویکسین کی باہر سے درآمد اور ملک کے اندر پیداوار کے سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: آپ نے تلاش و کوشش سے اولمپک میں میڈلز حاصل کرکے ایرانی عوام کے دل کو شاد کیا ہے۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
33 روزہ جنگ کی سالگرہ کی مناسبت پر اپنے اس اہم خطاب میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ جنگ اس بات کا سبب بنی کہ صہیونی حکومت کے خلاف اور بھی کئی جنگیں وقوع پزير ہوئيں جس کی آخری مثال سیف القدس سے معروف حالیہ جنگ تھی۔
اس ملاقات میں حزب اللہ کے نائب سربراہ نے بھی صدر ایران کو حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا سلام پہونچایا اور ان کی جانب سے صدر ایران کے لئے کامیابی و کامرانی کی دعا کی۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے کے ایک روز بعد جوابی کارروائی میں اسرائیلی ٹھکانوں پر کئي درجن راکٹ فائر کئے ہیں۔ فلسطینی تنظیم حماس نے حزب اللہ کے حملوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ طاقتور ایران خطے کی طاقت ہے اور میں تمام ہمسایہ ملکوں کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تنازعات کو بین العلاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ان کی حکومت عوامی حکومت ہوگی اور انتخابات کے دوران جو وعدے انہوں نے کیے انہیں پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور عدلیہ سے اپیل کی کہ وہ عوامی مشکلات کے حل، کرپشن کے خاتمے اور اقتصادی استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔
اعلامیہ وحدت سے لے کر ملی یکجہتی کونسل و ایم ایم ا ے تک کا ہماراسفر شہید قائد ومرحوم قائدین کے خوابوں کی تعبیر ہے ، جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت پر بھارتی گھناﺅنے اقدام کی کوئی اہمیت نہیں ، طاقت و جبر کے زور پر کسی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا۔
علامہ سید عارف حسین الحسینی اس کے بعد ایران تشریف لے گئے اور قم میں رہائش اور حصول علم کے دوران وہ پہلوی حکومت کے خلاف علماء اور عوام کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرتے تھے، لہذا انہیں گرفتار کیا گیا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے بیروت کے خلدہ علاقے میں پیش آنے والے واقعات کو حزب اللہ کو ایک جنگ میں الجھانے کی دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ خانہ جنگی میں نہیں الجھے گی۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بوسنیہ کی وزیر خارجہ محترمہ بیسرا تورکویچ سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ملکوں کی ارضی سالمیت کی حمایت اور پوری دنیا کے مظلوموں کا دفاع کرنا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ عام طور سے دنیا کے بیشتر ملکوں میں اقتدار کی منتقلی میں کشمکش کا ماحول بنا ہوتا ہے مگر ایران میں الحمد اللہ امن و سکون کارفرما ہوتا ہے اور پرسکون طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا عمل انجام پاتا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژهای کے خط کے جواب میں ان مجرموں کی سزائیں معاف یا کم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں لکھا کہ جیلوں میں بند 2825 لوگوں کی سزائیں معاف کرنے کی درخواست کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
فرزندرسول امام موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر سنہ 127، 128 یا 129ہجری اور کچھ روایات کی بنا پر 20 ذی الحجه سال 128 ہجری قمری کو ابواء نامی گاؤں میں جو مکے اور مدینے کے در میان واقع ہے، اس دنیا میں تشریف لائے۔
تبلیغ کو کار انبیاء و آئمہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قریہ قریہ جا کر تعلیمات قرآن و اہلبیت علیہم السلام سے لوگوں کو روشناس کروانا ایک عظیم فریضہ ہے، اسی سنگین وظیفے کیوجہ سے اس منصب کی جہاں تکریم و تعظیم زیادہ ہے، وہیں فرائض بھی سنگین ہیں۔
شیخ زکزاکی کے دفتر نے بتایا ہے کہ نائیجیریا کی عدالت نے ، شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائي کا حکم دیا ہے اور اب ان دونوں کو رہا کر دیا جائے گا ۔ کادونا کی ہائي کورٹ نے سماعت کے دوران پہلے شیخ زکزاکی کی اہلیہ کو ، ان پر عائد آٹھوں الزامات سے بری قرار دیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے واقعہ غدیر کو اسلام کے مسلّم اور ناقابل انکار واقعات میں قراردیتے ہوئے فرمایا: غدیر خم کے واقعہ کو شیعہ اور سنی علماء نے 110 صحابہ اور معتبر اسلامی اسناد کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اہلسنت کے بعض بزرگ علماء نے بھی اس واقعہ کو اسلام کا اہم اور تارخی واقعہ قراردیا ہے۔
صدر اسمبلی نے کہا: غدیر خم کی بحث اسلام کے تمام مذاہب اور فرقوں میں ہوئی ہے اور یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جو عالم اسلام میں اور اسلام کے تمام فرقوں اور فرقوں سے اس عظیم تاریخی کے بارے میں واقعہ انہوں نے کتابیں لکھی ہیں اور ... اور اس کے بارے میں لاتعداد روایات بیان کیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...