اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم فوج کی مناسبت سے ایرانی فوجی اہلکاروں کی درخشاں خدمات پر انھیں سلام پیش کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے یوم فوج کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایران کی مسلح فوج طاقت اور قدرت کی ایسی عظیم بلندی پر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ مختلف میدانوں میں حاضر ہوسکتی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے،
اکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اسلام آباد میں کہا کہ بہت سے ممالک عالمی ادارہ صحت کا فنڈ روکنے کے امریکی صدر کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار 823 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 551 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چار ہفتے قبل ملک گیر ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے بعد سے اب تک امریکا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بیروزگاری کا شکار ہو کر حکومتی مدد کے لیے درخواست دے چکے ہیں
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے منفی معاشی اثرات کے تناظر میں پاکستان کے لیے ریپڈ فنانسنگ انسٹریومینٹ (آر ایف آئی) کے تحت ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی۔
عراق کے کارگزار وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی عراق کے چھے فوجی اڈوں سے باہر نکل گئے ہیں اور اب صرف تین چھاؤنیاں ان کے قبضے میں ہیں۔
تحریک انصار اللہ کے انفارمیشن سینٹر کے نائب سربراہ نے یمنی شہروں اور صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کے دوسو پچاس سے یادہ حملوں کو امن مذاکرات میں اس اتحاد کی عدم دلچسپی کا ثبوت قرار دیا ہے
ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران اوردیگرممالک کے خلاف امریکی پابندیاں ایک سیاسی ہتھیار میں تبدیل ہوئی ہیں جس کا مقصد ان ممالک کو نقصان پہنچانا ہے
رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات میں ان مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت کو واضح اور صریح طور پر دیکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کے احکامات پر صحیح معنا میں عمل کیا جائے تو مسلمانوں کی مشکلات کو حل ہوسکتی ہیں
چین نے کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے امریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کی لیب میں تیاری کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج باہمی تعاون سے ملکی دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمہ وقت مشغول ہیں۔
وزیرِ صحت نے کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں سے پلازما کو حاصل کرنے کے کام کی تفصیلات جانیں اور امید ظاہر کی کہ جلد ازجلد اتنا پلازما حاصل کیا جاسکے گا جو زیادہ سے زیادہ مریضوں کی جان بچانے کے کام آسکے