امیر عبداللہیان نے ایران کو ویکسین کی 120 ملین خوراک بھیجنے میں چینی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پائیدار ترقی کے لیے بیجنگ کے عالمی اقدام کی حمایت اور اس سلسلے میں چین کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا۔
24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 279 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
جب اتحاد کی آیت پیغمبر (ص) پر نازل ہوئی تو وہ اس پر عمل کرنے والے پہلے شخص تھے۔ اس نے کالوں اور گوروں ، عربوں اور غیر عربوں میں کوئی فرق نہیں کیا ، لہذا اگر ہم اپنے آپ کو ایک ہی پیغمبر (ص) اور ایک ہی مذہب کے تابع سمجھتے ہیں تو ہمیں تمام تقسیموں کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد افغان پارلیمنٹ کے 7 رکن خواتین ملک چھوڑ کر یونان پہنچ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جارجیا کے راستے افغان خواتین ارکان پارلیمنٹ اہلخانہ کے ہمراہ ایتھنز پہنچیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ہندوستان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور پُرامن مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ بند کرے۔
منى الکُرد اور محمد الکُرد نے شیخ الجرح میں ہونے والے صہیونی جارحانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کو ان کے ذاتی گھروں سے بے دخل کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنے وائرل ہونے والے پیغامات کے ذریعے اجاگر کیا۔
انہوں نے کووڈ-19 سے لے کر نوٹ بندی یک سبھی مسائل پر مودی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: یہ افسوسناک سچائی ہے کہ ہندوستان میں اس سے پہلے اتنی زیادہ قوم مخالف حکومت کبھی نہیں تھی۔
جلبوع جیل سے سرنگ کھود کر آزاد ہوئے فلسطینی قیدیوں میں سے دو کو ڈھونڈنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی اور ان قیدیوں کے لبنان کی سرحد میں داخل ہونے کے احتمال کے درمیان، صیہونی فوج کے جاسوس طیاروں نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی۔
عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد کانفرنس ایک سیاسی اجلاس سے زیادہ اخوت اور بھائی چارے کا اجلاس ثابت ہوا اسی لئے دشمن کے اثرات کو کم نہیں کر سکے گا۔
پاکستان میں اس مسئلے پر بحث اور ہیش ٹیگ ایبسولیوٹلی نوٹ مہم کی وجہ سے واشنگٹن میں سب حیران ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، امریکا نے باضابطہ طور پر فوجی اڈوں سے متعلق چلائی جانے والی اس مہم پر اپنے تحفظات سے اسلام آباد کو آگاہ کردیا ہے۔
امام رضا ؑ کے علم و حکمت سے لبریز ارشادات سیاست و حکومت‘ سماجیات‘ اصلاح معاشرہ‘ انسانی و فلاح و ترقی‘ رطب کے میدان میں سنہری خدمات اور خاص طور پر ادیان عالم پر دین حق کی برتری جیسے امور میں رہنما اصول ہمیشہ کے لئے متلاشیان حق کے لئے مشعل راہ ہیں
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی سمیت،بزرگ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور،علامہ ملک عباس، میر تقی ظفر اور دیگر نے خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انقلاب ایران سے قبل مسئلہ فلسطین کے ساتھ مسلمان حکمران غیر سنجیدگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔
ہم حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیں گے اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پولیس، رینجرز، فوج اور دیگر اداروں کے افسران مل کر کام کریں گے۔
ناصر ابوشریف نے کہا کہ دنیا میں انصاف کا دعویٰ کرنے والے کسی بھی طور فلسطین اور اسلامی زمینوں پر قبضہ کرنے اور قدس شریف کو یہودی بنانےکے معاملے کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔
اس موقع پر انہوں نے عیسائیوں کیساتھ امام علی (ع) کے عہد نامے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا یہ عہدنامے تمام الہی مذاہب سے متعلق دنیا کی پہلی شیعہ قیادت کے نظریہ کو ظاہر کرتا ہے جسے دنیا کے سامنے پیش کیا جانا ہوگا۔
برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے برطانوی پولیس کے اختیارات بڑھائے جانے کے خلاف مظاہرہ کرکے اپنی صدائے احتجاج برطانوی وزیراعظم کے کانوں تک پہنچانے کی کوشش کی ۔