رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر پر حاضر ہو کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک میں کاروں کی صنعت کی زبردست حمایت کے باوجود کاروں کا معیار اچھا نہیں ہے، فرمایا: لوگ غیر مطمئن ہیں اور لوگ حق پر ہیں۔
شہزادی کونین اعلی الہی اور انسانی کمالات و فضائل کی حامل تھیں- آپ کی الہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے-
اس ملاقات میں حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت اور امام خمینی (رہ) کے یوم ولادت باسعادت اور ماں اور بیوی کے مقام کی یاد کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بعض غیر معمولی پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں جگر گوشہ رسول (ص) اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض مداحوں اور ذاکرین اہلبیت (ع) نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ۔
ام ابیہا حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی تاریخ ولادت با سعادت کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کو بہت ہی شاندار انداز میں مختلف رنگ کے پرچموں اورپھولوں سے سجایا گیا ہے اور چراغانی کی گئي ہے.
ہر سال، ایرانی اسلامی قمری مہینہ 20 جمادی الثانی کو قومی یوم خواتین اور یوم ماؤں کی یاد مناتے ہیں، جو حضرت فاطمہ زہرا کی یوم ولادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت کی مناسبت سےاہلبیت اطہار علیھم السلام کے بعض شعراء اور مداح ملاقات کریں گے۔
دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا: "اسلامی قانون کے مطابق، دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین جائز نہیں ہے، اور اس طرح کے اعمال اسلامی اتحاد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔"
ہم اس وقت وسط راہ میں ہیں اور ہمیں مستقبل کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا چاہیے۔ ایرانی عوام کی انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت شہید سلیمانی کے جنازہ کی تشییع سے معلوم ہوتی ہے۔ آج ملک کے مؤمن اور انقلابی جوان انقلاب اسلامی کے اہداف کی سمت رواں دواں ہیں۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی آخری رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں امام خمینی کے روضہ حسینیہ میں منعقد ہوئی۔
ایام فاطمیہ کی مجلس امام خمینی حسینیہ میں بغیر ہجوم کی موجودگی کے ہیلتھ پروٹوکول کی پابندی کی وجہ سے منعقد کی جائیں گی اور قومی میڈیا نیٹ ورکس پر نشر کی جائیں گی۔
سلام ہو گمنام شہیدوں پر، اہل زمین کے درمیان گمنام اور اہل آسمان کے درمیان مشہور ایسے ایثار پیشہ افراد جو اپنی شہادت کے وقت سے لے کر طویل مدت گزر جانے کے بعد معنویت و جہاد کی خوشبو سے ملک کو معطر کر رہے ہیں اور اسلام و قرآن کی راہ میں بہائے گئے خون سے آغشتہ فخر و مباہات کے پرچم کو بلند تر کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہریاری نے کہا: "ان دنوں مدرسوں کا دورہ کرکے اور علمائے کرام سے بات چیت کرتے ہوئے، ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستانی معاشرہ مسلمانوں کے اتحاد کی طرف بڑھ رہا ہے، اور سنی اور شیعہ سبھی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا ہے۔"
اسلامی ممالک کی یونین کے نظریہ کے مطابق، ہمیں جکارتہ سے طنجہ تک اسلامی ممالک کو اپنے اختیارات میں اضافہ کرنا چاہیے اور سیاست، سائنس، ٹیکنالوجی وغیرہ سمیت تمام شعبوں میں ہم آہنگی حاصل کرنی چاہیے۔
تاریخی شواہد بھی ان شعبوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سمیت مسلم خواتین کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں، لیکن سماجی سرگرمیاں خواتین کو اس طرح سے ہونا چاہئے کہ خاندان کی رازداری اور حدود کا احترام کرتے ہوئے خاندان کے مرکز کو نقصان نہ پہنچے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کراچی میں وحدت امت کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا: "مسلمانوں کو تقسیم، جنگ، دہشت گردی، تکفیر، تصادم اور لڑائی سے پرهیز کرنا چاہیئے۔"
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور نظر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے دوسری مجلس منعقد ہوئی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...