نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور مذاکراتی ٹیم کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے آج بروز منگل ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں دوحہ کا دورہ کیا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج عالمی یوم قدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی جاری ہیں۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس واقعے کے بعد روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں یوکرائنی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو طلب کر کے حملے پر احتجاج کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکٹ سے خارج ہونے والی سینٹری فیوج مشینیں آر ون قسم کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت سے انتقام مناسب وقت اور مقام پر لیا جائے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حامد شہریاری نے آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کو وحدت اسلامی کی 34 ویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی رپورٹ پیش کی اور انہیں 35 ویں کانفرنس میں خطاب کرنے کی دعوت بھی دی۔
ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر، منعقدہ ایک پرگرام کے دوران صدرایران حسن روحانی نے ایک سو تینتیس ایٹمی مصنوعات اور منصوبوں کے اقتتاح کے ساتھ، ایٹمی سائنسدانوں اور ماہرین میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے۔
چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے کئی ممالک کو غیر ملکی جنگوں کا مرکز بنا دیا ہے جس سے ان ممالک کی خارجہ پالیسی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ منگل کی صبح ریڈسی میں ایرانی بحری جہاز " ساویز" کو دھماکے میں معمولی نقصان پہنچا ہے، ان کا کہنا تھا اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے عراق میں اغیار کی سیاسی مداخلت خصوصا عراق پر قبضہ اور دولت کی لوٹ مار کے خلاف اپنائےگئے یورپین یونین کے موقف کا خیر مقدم کیا اور یورپین یونین کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ عراق، شام اور یمن جیسے مظلوم اور ستم دیدہ ممالک کی حمایت کریں۔
تہران نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسا کوئی منصوبہ قبول نہیں کرے گا جس میں امریکی پابندیاں رفتہ رفتہ ہٹائے جانے کی بات رکھی جائے گی اور نہ ہی ایران امریکا سے کسی طرح کے مذاکرات انجام دے گا-
منعقدہ اس اجلاس میں شریک فریقین، جوہری معاہدے میں امریکی ممکنہ واپسی و نیز جوہری معاہدے کے موثر اور مکمل نفاذ سے اطمنیان حاصل کرنے سے متعلق مذاکرات کرتے ہیں۔
ایرانی تاریخ بارہ فروردین جو اس سال یکم اپریل سے مطابقت رکھتی ہے، تاریخ انسانیت کی آزادی و حریت پسندانہ مجاہدت کے درخشاں کارنامے میں ایک سنہری باب کا اضافہ کئے جانے سے مناسبت رکھتی ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے معاصر تاریخ میں جرأت و بہادری کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ اب پہلے کی طرح نہیں رہ گيا ہے بلکہ زوال کے مرحلے میں پہنچ چکا ہے اور اسرائيل بھی اپنے آقا کی ہی طرح زوال اور بکھراؤ کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ وہی چیز ہے جسے قائد انقلاب اسلامی کئي بار زور دے کر کہہ چکے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یزدی عوام کی طرف سے 10 فروردین سن 1357 شمسی میں تبریز کے شہداء کا چہلم منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید صدوقی اور مرحوم خاتمی نے اس سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا۔
حضرت ولی عصر (عج) کی ولادت باسعادت اور 12 فروردین یوم جمہوریہ کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے۔
مہدی موعود(عج) کا عقیدہ، تمام مذاہب اسلامی کے نزدیک مسلم عقیدہ ہے ۔اس عقیدے کی بنیاد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول متواتر احادیث ہیں جن کے مطابق قیامت سے پہلے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان سے ایک فردقیام کرے گا۔
معاہدے کی رو سے چین اور ایران تجارت، توانائی، سکیورٹی، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، چین آئندہ پچیس سال کے دوران ایران میں چار سو بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔