آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے مرکزی دفتر نے افغان شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنائے جانے اور اس کے نتیجے میں متعدد شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اس تاریخ سے پچیس سال پہلے مدینے کی عورتوں سے فرمایا تھا: اگر علی کو بر سر اقتدار لایا گيا ہوتا تو "لسار بھم سیراً سُجُحاً" سجح کا مطلب ہوتا ہے ہموار، یعنی حضرت، لوگوں کی زندگي کے سفر کو ہموار کر دیتے۔
الحمدللہ ھمیں فخر ہے کہ ہم سب علی والے ہیں، لہذا بہت توجہ دیں کہ آج تک جس طرح ہم نے" حیدری نعروں" کے ذریعہ اپنی پہچان بنائی ہے ، اب بہت ضرورت ہے کہ اس سے کہیں بڑھ چڑھ کر ایرانی و لبنانی حزب اللہیوں اور مدافع حرم شہیدوں کی طرح " حیدری کاموں" سے اپنی شناخت قائم کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اپنے حالیہ بیانات میں مسئلہ فلسطین کے زندہ ہونے پر تاکید کی ہے اور ماہرین کا بھی اس بات پر اتفاق ہے کہ فلسطین کے حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کے زندہ ہونے کی دلیل ہیں۔
ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے قرآن کریم سینٹر کے تعاون سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جوار میں "قرآن مفہوم و معنی زندگی" کے زیر عنوان نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ملکی منصوبہ بندیوں کو جوہری مذاکرات کے نتائج پر بالکل منحصر نہ کریں تا کہ اگر مذاکرات کے نتائیج مثبت، نیم مثبت یا کہ منفی ہو تو آپ کے کام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوجائیں؛ آپ اپنے کام آگے بڑھیں۔
امام رضا علیہ السلام کا حرم ، مخیر حضرات اور حرم کی انتظامیہ کو ملنے والے عطیات کے ذریعہ ماہ مبارک رمضان میں مجموعی طور پر پندرہ لاکھ افطاری کے پیکٹیس تقسیم کرے گا ۔
سابق عراقی پارلیمانی نمائندہ عبد الہادی الحکیم نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مجھے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے جمعے کی شام آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کی خدمت میں بیٹھنے کا شرف حاصل ہوا۔
ضرورت مند قیدیوں کی رہائي میں مدد کے لیے منائے جانے والے دیت سینٹر کے پینتیسویں 'گلریزان فیسٹول' کے انعقاد کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اس کار خیر میں ایک ارب تومان (تقریبا چالیس ہزار ڈالر) کی مدد کی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: پیغمبر اسلام (ص) کا دین ابدی ہے اور ان کا معجزہ ابدی ہونا چاہیے، یعنی جب بھی آپ تاریخ کے طویل دور سے زندگی کے لیے ضروری علم حاصل کر سکیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعے حجۃ الاسلام قاضی عسکر کو آستان مبارک حضرت شاہ عبدالعظیم اور اس سے متعلق دیگر تمام مقامات مقدسہ کا متولی منسوب کیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس طرح پورےسال زائرین کو حرم امام رضا علیہ السلام کی طر ف سے خدمات فراہم کی جاتی ہیں اسی طرح بچوں کو دی جانے والی تمام خدمات مکمل طور پرمفت ہوں گی۔
حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری، مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سکریٹری جنرل نے رہبر معظم کے نمائندے اور ولایت مقدس کے سرپرست آیت الله محمدی ری شهری کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...