امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لئے کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں
سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر بنتن نے مسلم ممالک پر حج کو مؤخر کرنے پر زوردیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زوردیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے عراق سے نکل جانا چاہیے۔
امریکی طیاروں نے عراق کے صوبہ دیالی پر اڑانیں بھری ہیں۔ امریکی طیاروں نے صوبہ دیالی کے تین شہروں پر اڑان بھری ہے ان میں مقدادیہ اور بعقوبہ بھی شامل ہیں
امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 479 ہو گئی
جہاں دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں پاکستان میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد اوراسی طرح اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ دارالحکومت دہلی میں رہنے والے غریب کرایہ دار جو مالی استطاعت نہ ہونے کے سبب کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں، ان کا ایک ماہ کا کرایہ حکومت ادا کرے گی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس سے لڑنے میں ایرانی قوم اور حکام کی اچھی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم، مختلف امتحانات میں کامیاب، سرافراز اور سربلند رہی ہے
محمد باقر قالیباف نے ایرانی حکومت پر اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کواپنے ماہرین کے نظریات پر توجہ دینی چاہیے اور امریکہ سے مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے ایران کے خلاف دشمن کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی برق رفتار ترقی اور پیشرفت نے دشمن کو خوف اور مایوسی میں مبتلا کردیا ہے۔