جہاں دنیا میں کورونا وائرس نے بحرانی صورتحال ایجاد کی ہوئی ہے اور ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہی اشیا خورد نوش کا بحران ایجاد ہوگیا ہے۔ جبکہ ایران میں اشیائے خورد نوش کو بہترین انداز میں کنٹرول کیا جارہا ہے دوسری جانب یورپ و امریکہ میں اشیائے خورد نوش کی شدید قلت پائی جاتی ہے
ڈاکٹر کیانوش جہاں پور نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے تازہ ترین اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مزید 2926 نئے مریضوں کی شناخت کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہزار332 ہوگئی ہے
امریکی حکام نے سفارتی عملے کو عراق چھوڑنے کا حکم ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ خود امریکا میں کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے اور اس وقت ہزاروں امریکی شہری کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح پر پرواز کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا
برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں جان بوجھ کرکھانسنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے ٹوئیٹ کیا کہ ایسے میں کہ جب امریکہ کو جو دنیا کے بڑے اقتصادی ملک کے عنوان سے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی امداد کی ضرورت پڑ گئی ہے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کی پابندیوں کا نظارہ نہ کرے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت اور یوم سپاہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر توپوں کے گولے داغے
فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے کیچ کے علاقے منڈ میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اس وقت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جب وہ سہرین کوہ کے علاقے میں باڑ لگانے کے کام کا معائنہ کر رہے تھے
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کی روش کی تنقیدوں کے درمیان ان کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ کروڑوں ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
بھارتی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے بعد غریبوں کی مدد کے لیے 22.6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کے پیکج کا اعلان کردیا ہے
امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔
ترکی کے وزیرداخلہ نے سعودی عرب کی طرف سے حجاج عمرہ میں کورونا وائرس کے کیسز کو چھپانے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔