وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے زائرین کو لانےکے لیے اثرورسوخ استعمال نہیں کیا،خواجہ آصف کے الزامات سفید جھوٹ ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ کورونا کی نابودی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ میدان میں موجود رہے گی۔ ادھر حزب اللہ عراق نے کہا ہے
یمن کی تحریک انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ چونکہ انصار اللہ کے سربراہ یہ نہیں سمجھتے کہ سعودی ولیعھد بن سلمان کا ضمیر کبھی بیدار ہوگا اس لئے انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ، دنیا بھر میں کورونا پھیلنے اور اس کے سخت نتائج سے نہایت شرمناک طور پر ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے اور ایران کا اقتصادی محاصرہ سخت کرنے اور پابندیاں بڑھانے میں مصروف ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آٹھ ممالک کے نمائندوں کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط کو بے نظیر اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔
تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ دشمن ایران میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے لیکن ایران کی وزارت دفاع نے ان کے دانت کھٹے کر دیئے۔
افغانستان کی وزارت امن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے ملک میں تنازعات کے حل کیلیے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلیے 21 رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آدھی رات کو غزہ پٹی میں واقع شہر بیت لاہیا پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع نے غزہ کے شمال میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی خبر دی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران میں کورونا کی جاری صورتحال کو امریکی پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے ایران پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 2 گھنٹے کے دوران مزید 7 ہزار افراد کورونا میں مبتلا اور 80 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 93 ہزار 329 ہو گئی جبکہ امریکی وزارت جنگ کے 304 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے آئی ایم ایف کے اسلام آباد دفتر سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ’ہماری ٹیم اس درخواست کے جواب میں تیزی سے کام کررہی ہیں تاکہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جتنی جلد مکمن ہو تجویز پر غور کرسکے‘۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ باجماعت نماز پر پابندی کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا جو دکھی دل سے علما کی مشاورت کے بعد کیا، لوگ گھوم پھر رہے ہیں اس لیے دکانیں کھلنے کا وقت مزید کم کیا جارہا ہے۔