سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی ٹیموں کی کوششوں پر شکریہ ادا کر کے ان اقدامات کو جاری رکھنے پر حکم دیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے عید غدیرخم کے تہوار میں مختلف فرقوں اور طبقوں سے کروڑوں افراد کی شرکت کو ایک اہم واقعہ قرار دیا اور فرمایا کہ اس جشن میں ہر قسم کے لوگ موجود تھے اور سب ظاہری اختلافات کے باوجود دین کے حامی ہیں۔
روسی صدر "ولادیمیر پیوٹین" جو آج بروز منگل کو دورہ ایران پہنچ گئے، کچھ لمحات پہلے ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی؛ اس ملاقات میں صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے۔
آج دنیا بھر میں بالخصوص ایران، عراق، ہندوستان، پاکستان، افغانستان، یمن، شام، لبنان اور دیگر اسلامی و غیر اسلامی ممالک میں اس تاریخی واقعے کی یاد بڑے جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "محسنی اژہ ای" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔
اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کا دن ہے اور یہ عید خدا تعالیٰ اور آل محمد(ص) کی عظیم ترین عیدوں میں سے ہے، ہر پیغمبر نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی شان و عظمت کا قائل رہا ہے۔آسمان میں اس عید کا نام "یوم العہد المعہود" ہے اور زمین میں اس کا نام "المیثاق المأخوذ و الجمع المشہود" ہے۔
نگہبان کونسل میں تین فقہاء کی رکنیت کے چھے سالہ ٹرم کی مدت ختم ہو جانے کے پیش نظر رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ان ارکان کو منصوب فرمایا۔
ہمارے ہاں ایامِ شہادت میں بہترین انداز میں عزاداری کی جاتی ہے لیکن اہل بیت علیہم السلام کی خوشی کے ایام میں جس طرح خوشی منانی چاہیے اس طرح نہیں منائی جاتی۔ چونکہ جس طرح عزاداری کے ایام کو منایا جاتا ہے اس طرح غدیر کو نہیں منایا جاتا۔
جولائی 2006 کی جنگ نے نیو مڈل ایسٹ کہلانے والے امریکی منصوبے کو ناکام بنا دیا۔خطے میں بائیڈن کے سفر کے مقاصد کی وضاحت، تیل اور گیس نکالنے کے میدان میں اپنا حق جتانے کے لیے مزاحمت ہی لبنان کی واحد طاقت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے فجر کے پہلے قومی اور بین الاقوامی گیت میلے کی اختتامی تقریب کے نام اپنے پیغام میں ترانہ میں شاعری، آواز اور موسیقی کے انتخاب اور اسلامی، انقلابی اور قومی موضوعات کے انتخاب پر تاکید کی۔
اپنے دورہ روس کے دوران اسلامی مذاہب کی عالمی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے اوفا میں روسی مسلمانوں کے مرکزی مذہبی شعبہ کا دورہ کیا اور اس شعبہ کے سربراہ طلعت تاج الدین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ صلاحیتوں کے پیش نظر تہران- اسلام آباد تعلقات کی سطح مناسب نہیں ہے لہذا مشترکہ اقتصادی کمیشن کے باضابطہ اجلاسوں کا انعقاد، تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مشرکین سے بریت ہونے کی مذہبی سیاسی تقریب آج-جمعہ (17 جولائی) کو مشرکین سے بریت کی آیات کی تلاوت اور بیت اللہ الحرام کے زائرین کی بڑی موجودگی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...