پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے المنار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے نامعقول اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے میں مدد کی ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج منگل کے روزپریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی پابندیوں کو غیرقانونی اورغیرانسانی قرار دیتے ہوئے اسےکورونا وائرس سے نمٹنے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انسانی معاشرے کیلئے امریکی سامراج کو کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے جابر حکام نے ہمیشہ ہی آزاد و خود مختارقوموں پر دباو ڈالا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کی باعث دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی کا پیچیدہ اور باہم منسلک نظام شدید متاثر ہورہا ہے جس سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکہ میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں
امریکہ میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں ميں 950 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 640 تک پہنچ گئی ہے
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مزید 31 افراد کی کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 358 تک پہنچ گئی ہے
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 211 کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 716 ہو گئی، جبکہ کورونا سے مزید 3 افراد کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات کی تعداد 96 ہو چکی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدرنیکلس میدورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دنیا بھر میں امریکی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سامراجی وائرس ، انسانی معاشرے کے لئے کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔
یورپی ملک اسپین میں دو ہفتوں کی پابندی کے بعد کنسٹرکشن فیکٹری ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی، سکیورٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کے ملازمین بھی کام پر لوٹ آئے ہیں