سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے تمام مریضوں کی لاشوں کو جلانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ مرنے والے کی لاش کو صرف جلایا جائے گا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے تمام مریضوں کی لاشوں کو جلانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ...
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کی یک طرفہ، غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو کورونا کے خلاف مہم میں اہم ترین رکاوٹ اور بنیادی ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں اس سے مختلف اور انتہائی بھیانک صورتحال ہے۔ ایکواڈور کے ساحلی شہر گویاکل کی گلیوں اور گھروں سے پولیس نے 800 لاشیں اٹھا کر انھیں دفن کیا ہے
پاکستانی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کی وفاقی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے مشیر صحت کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کو آڈینیٹرحبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کو مغربی ممالک کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں، ہم داخلی اور اندرونی توانائیوں کے ذریعہ کورونا کو شکست دے سکتے ہیں
بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 سالہ پاکستانی بچہ ہلاک جب کہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کی شب اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 100 بار حملے کئے۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی
امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 538 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5415 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے فقہ سیاسی کے درس خارج میں کہا " مختلف روایات کے دقیق مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ معاشرے کے فقیر اور مالی اعتبار سے کمزرو افراد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری حکومت اسلامی کی ہے
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید 1ہزار657 افراد کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں۔
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر سینٹ تھامس اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ طالبان آج افغان انتظامیہ کے 20 قیدی رہا کریں گے۔ سہیل شاہین نے سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں کہا ہے