یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت اپنے اہداف میں ناکامی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم فلسطینی مزاحمت اور عوام کی بے مثال استقامت اور بہادری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کی شام ترکیہ کے اپنے مختصر دورے کے اختتام پر اس ملک میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات میں امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران کے شہیدوں کی یادگار کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کے انتہائی اہم مسئلے پر اسلامی ممالک کے حکام کے نامناسب ردعمل پر تنقید کی۔
حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ اس مہینے میں انسان جو سب سے زیادہ شائستہ عمل انجام دیتا ہے وہ استغفار ہے۔ ہم سب کو واقعی استغفار اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پناہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمارے دفاعی امور کے نامہ نگار کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ خطے میں ایران کے خلاف جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر اور ایران مخالف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔
اس کانفرنس میں شریک علماء کرام نے خطے اور دنیا کی موجودہ پیش رفت اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ جرائم کا جائزہ لیتے ہوئے جو ہزاروں بچوں، خواتین اور بے گناہوں کے قتل کا باعث بن چکے ہیں۔
فلسطین کی حمایت کا پرچم امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے بلند کیا تھا اور رہبر انقلاب اسلامی نے اس مدت کے دوران اس پرچم کو پوری طاقت سے بلند رکھا اور جن لوگوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کی انہیں ہمیشہ یہی سمجھایا کہ صیہونی حکومت سے تعلقات قائم کرنے سے تحفظ حاصل نہيں ہوگا۔
ان حملوں کا جواب دینے کے صنعاء کے حق کے بارے میں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "ہماری مسلح افواج یمن اور اس کی خودمختاری کے دفاع کے لیے خطرات کے ذرائع اور زمین اور سمندر پر دشمن کے تمام اہداف کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کریں گی"۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر پاکستان کے علماء اور حوزہ ہائے علمیہ (دینی مدارس) کو تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آج مظلوموں کا اصل پیغام دنیا کو پہنچا دیا گیا ہے اور یہ سب سے اہم واقعہ ہے جو الاقصیٰ طوفان آپریشن میں پیش آیا اور دنیا کی تمام اقوام کا ضمیر بیدار اور مطلع ہوگیا ہے۔ .
ایران کے بدترین اور جرائم پیشہ دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں بے گناہ مسلمانوں کو کرمان میں مزار شہداء کی معطر فضاوں میں شہید کردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر مداحان اہل بیت ع سے ملاقات میں فرمایا کہ آج جہاد تبیین کا بوجھ آپ مداحان اہل بیت کے کاندھوں پر ہے۔
ایک بیان میں یمنی پارلیمنٹ نے امریکی حملے پر کڑی تنقید کی جس کے نتیجے میں یمنی جانوں کا ضیاع ہوا اور اسے علاقائی تنازعات میں اضافے بالخصوص فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کو تقویت دینے کے لیے قرار دیا۔
عبدالسلام کے ذاتی ٹیلیگرام پیج کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا: "ہم نے سب کو بتا دیا ہے کہ یمن میں کارروائیاں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے ہیں۔
28 نومبر کو یوم بحریہ کی مناسبت سے کی گئی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 28 نومبر کو ایک تاریخی اور ناقابل فراموش دن قرار دیتے ہوئےفرمایا: اس دن کو ایثار اور فداکاری کے دن کے طور پر متعارف کرایا جانا چاہیے۔
لیکن حال ہی میں دوسرا فاطمیہ (تین جمادی الثانی) شہرت پاچکا ہے، اور شاید اس کا ماخذ حاجی نوری یا ان کے شاگرد ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تاریخی کتب کے مختلف نسخوں میں 75 اور 95 دن کا یہ فرق در اصل عربی کے دو الفاظ"سبعین" اور " تسعین" کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
صیہونی حکومت کی کابینہ نے اعلان کیا کہ معاہدے کے مطابق 150 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 50 سے زائد صیہونی قیدیوں کو چار دنوں میں رہا کیا جائے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...