معاملہ غلام محمد بٹ کی شہادت تک ہی محدود نہیں رہا ،بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے ایک قدر آور رہنما اور اپنے لخت جگر بیٹے سمیت کئی شہدا کے وارث جناب محمد اشرف صحرائی بھی 05مئی 2021 میں جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں ایک برس تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
صیہونی حکومت نے آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے خلاف پالیسیاں بنانے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
چین کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں دمشق کی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ ہمیں شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور مقبوضہ گولان میں بستیوں کی توسیع پر تشویش ہے
اس سے قبل نئی دہلی میں فلسطین کے سفارت خانے کے سربراہ عبد الرزاق نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کر کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی تھی۔
بھارت کی معروف مذہبی جماعت جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے وقف ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیمی بل مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے والا بل ہے، جسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔
صیہونیوں کے فوجی اخراجات میں اضافے کے نتیجے میں صیہونی معیشت بری طرح کمزور پڑ چکی ہے۔ فوجی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے تل ابیب نے ٹیکس کی شرح بھی بڑھا دی ہے جو خود اسرائیل کے معاشی بحران کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ضلع کُرم خصوصاً پاراچنار میں قیام امن اور بنیادی انسانی ضروریات کی بروقت فراہمی کے سلسلے میں سربراہ مجلس وحدت مُسلمین پاکستان سینیٹر علّامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے درمیان بات چیت۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور یوم خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کے دوران شام میں صیہونی حکومت کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اس خیال خام میں ہے کہ وہ شام کے راستے حزب اللہ کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے، لیکن جس کا قلع قمع کیا جائے گا وہ اسرائیل ...
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی شب دمشق کے سیدہ زینب علاقے میں متعدد مقامات پر بمباری کی۔ دمشق کے اس علاقے پر شام میں شروع ہونے والی صیہونی جارحیت کے بعد یہ پہلا حملہ تھا۔
گذشتہ روز بھی پاکستان بھر کے جید شیعہ علمائے کرام اور عمائدین نے کرم ایجنسی خاص طور پر پارہ چنار کے ناگفتہ بہ حالات اور حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے متفقہ بیانیہ جاری کیا تھا۔
جو قوم اپنے مقاصد سے آگاہ نہیں ہوتی وہ اپنی ذمہ داری بھی انجام نہیں دیتی، اب ایک طرف بشار الاسد کو مغرب اور عرب دنیا کے ساتھ جوڑنے کی غلط راہ دکھائی گئی تو دوسری طرف امریکہ و اسرائیل کی ایماء پر ترکی کے ذریعے ادلب میں مسلح گروہوں کو مکمل ٹریننگ اور وسائل فراہم کیے گئے، اندر سے شامی فوج کے سرکردہ آفیسرز کو بھی خریدہ گیا اور یہی وجہ تھی کہ باہر سے آئے ...
مجلسِ علماء مکتب اہلبیت (ع) حیدرآباد سندھ کے زیرِ اہتمام ”دفاع ولایت علمی“ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب نیوز(تنا): مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان حیدرآباد صوبۂ سندھ کے زیر اہتمام دفاع ولایت علمی سیمینار اور ملکی و غیر ملکی حالات پر اجلاس مسجد علی باب دامن کوہسار حیدرآباد سندھ میں منعقد ہوا۔
سیمینار سے حجۃالاسلام والمسلمین علامہ ...
کشتیوں کو حادثہ ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کشتی میں پاکستانی سوار تھے اس کشتی کے اندر پہلے شگاف پڑا، جس سے کشتی ڈوب گئی۔ اس پر 80 پاکستانی سوار تھے