افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسپتال پر بھی دہشتگردانہ حملہ ہوا ہے۔ افغانستان کے سرکاری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک مسلح حملہ آور سو بیڈ والے ایک بڑے اسپتال میں گھس گیا جس کے بعد دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں آنے لگیں۔ یہ اسپتال مغربی کابل کے شہید مزاری روڈ پر واقع ہے۔
اس وقت عالمی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور سعودی عرب امریکہ کی خارجہ سیاست میں اپنی اہمیت اور مقام کھوتا جا رہا ہے۔ امریکہ نے چین مخالف پالیسیاں اپنا رکھی ہیں جبکہ کرونا وائرس کے عالمی پھیلاو نے بھی حالات تبدیل کر دیے ہیں
شمالی کوریا کے سربراہ 36 سالہ کم جونگ اُن کی گزشتہ 2 ہفتوں سے پراسرار گمشدگی، خاموشی اور ان کی موت کی افواہوں کے بعد دنیا میں شمالی کوریا کے نئے حکمران کے حوالے سے تجزیے شروع ہوچکے ہیں۔
اگرچہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کم جونگ اُن کہاں ہیں اور ان کی صحت کیسی ہے، تاہم جنوبی کوریا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کے حوالے ...
روس میں گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید 6060 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار853 تک پہنچ ہوگئی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے اور نفرت انگیزی کا نشانہ بنانے پر بھارت کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ڈرونز کی پیداوار میں دنیا کے 5 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں اور ہمارے اکثر ڈرونز " کرار" نام سے موسوم ہیں ۔
چین سے سامنے آنے والے کورونا وائرس نے 5 ماہ میں دنیا کے 185 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ وائرس دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں مزید نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 212 ہوگئی
کراچی کے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام افراد کا ٹیسٹ جلد کیا جائے گا۔ اور نتیجہ 10 منٹ میں دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے مزید کہا کہ لیاری، گارڈن اور صدر کے علاقوں کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کی ٹیمیں تشکیل دےدی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی غفلت اور نااہلی کو چھپانے کے لئے چین کو کورونا وائرس سے متعلق نتائج بھگتنے کی وارننگ دے دی ہے ۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی گذشتہ 24 گھنٹوں ميں 33 بار بمباری کی ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ اور انکے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سرحدی پابندیوں کی مدت مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دی جائے